05:37 pm
لوکل ملازمین کو حقوق دلانے کے لئے تحریک چلائی جائے گی ،عوامی ایکشن کمیٹی

لوکل ملازمین کو حقوق دلانے کے لئے تحریک چلائی جائے گی ،عوامی ایکشن کمیٹی

05:37 pm

گلگت( اوصاف نیوز) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئر مین مولاناسلطان رئیس کے زیر صدارت ا ہم اجلاس گلگت میں منعقدہوا، اجلاس میںگلگت بلتستان کے حالیہ مسائل اور لوکل سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے لوکل سرکاری ملازمین کا ایک عرصے سے استحصال ہو رہا ہے جس کے طرف سے حکومت کی توجہ نہیں ہو رہی ہے
، ہر آنے والی حکومت اور حکومتی وزراء کی ترجیح صرف وفاق نوازی اور وفاق سے آنے والے سرکاری آفسران کو نواز نا ہی ہے، اب وقت آیا ہے کہ مزید لوکل ملازمین کا استحصال برداشت نہیں کیا جائیگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے آئند تحریک لوکل ملازمین کو حقوق دلوانے کیلئے ہوگی، جس کیلئے باقاعدہ طور پر سرکاری ملازمین کے حق میں چارٹر آف ڈیمانڈ ترتیب دی جائی گی، چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق وفاقی ملازمین جو کہ جی بی میں تعینات ہیں کہ جی بی کے ملازمین کو بھی 100فیصد سپیشل الائونس دیا جائے،گلگت بلتستان کے ملازمین کو دی جانے والی 25فیصد سپیشل الائونس فورا بحال کیا جائے، عدالت کے فیصلے کے مطابق 50فیصد ہارڈ ایریا الائونس بمہ ایریل سمیت فورا ادا کیا جائے،ویدر پالیسی میں 30فیصد اضافہ کیا جائے، لائن ڈیپارٹمنٹس کے لیے سیکرٹریٹ میں 30فیصد کوٹہ مخصوص کیا جائے اور سیکرٹریٹ والوں کیلئے 30فیصد لائن ڈیپارٹمنٹ میں کوٹہ مخصوص کیا جائے، گلگت بلتستان کے سول ملازمین کے ٹائم سکیل کو بحال کیا جائے، جن ملازمین کی اپ کریڈیشن نہیں ہوئی ہے فورا اپ گریڈیشن کیا جائے،یوٹیلٹی الائونس جس طرح سیکرٹریٹ اور گلگت بلتستان کی عدلیہ کو دیا گیا ہے اسی طرح لائن ڈیپارٹمنٹس کو بھی دیا جائے، رسک الائونس جوکہ گلگت بلتستان گورنمنٹ نے صرف جسٹریٹ کو دیا ہے اسی طرح گلگت بلتستان کی سول ایڈمنسٹریشن کے منسٹریل سٹاف کو بھی دیا جائے، گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں نئے درکار ملازمتوں کی تعداد 24000ہے کو وفاقی حکومت سے جلد از جلد منظور کراکر میرٹ کے مطابق بھرتیوں کا عمل میں لائے جائیں اورتحریک میں گلگت بلتستان کے دیگر اہم مسائل کو بھی تحریک کا حصہ بنا یا جائے گا خصوصی طور پر بجلی لوڈشیڈنگ ، گندم کی قلت اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر متنازعہ علاقوں کے سبسڈیز شامل ہونگے۔

تازہ ترین خبریں