05:40 pm
ششپرگلیشیرکے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ادارے چوکس،متاثرین کیساتھ ہیں(رانی عتیقہ،ارمان شاہ)

ششپرگلیشیرکے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ادارے چوکس،متاثرین کیساتھ ہیں(رانی عتیقہ،ارمان شاہ)

05:40 pm

ہنزہ (نمائندہ اوصاف )ششپر گلیشئر کے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت ، انتظامیہ ، جی بی ڈی ایم اے کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پو تعاون جاری ہے، عنقریب آئندہ چند روز کے اندر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی ہنزہ کا دورہ کرئینگے جس میں دیگر مسائل سے بھی آگاہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار رُکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفراور ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے
ہنزہ ششپر گلیشیرکے ممکنہ خطرے سے متاثرہونے والی عوام حسن آباد کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں مزید کہا کہ انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منجمنٹ کی جانب سے سرکاری و غیر سرکاری املاک کو بچانے کیلئے حفاظتی دیوار بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کے زیادہ بہاو ہونے کی صورت میں نقصانات سے بچ جائے گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان آئندہ چند دنوں میں ہنزہ کا دورہ کرنے والے ہے ان کے دورہ کے درمیان ہنزہ ششپر گلیشیر سے ہونے والی ممکنہ خطرہ اور متاثرہ ہونے والی عوام سے خصوصی ملاقات کے علاوہ توقع ہے کہ ششپر گلیشیر کے معائینے کے ساتھ ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد تا حید ر آباد واٹر چینل کے سربند متاثر ہ عوام سے بھی ملاقات کرئینگے۔ انہوں نے کہا کہ ششپر گلیشیر سے متاثرہ عوام کی مشکلات میں برابر کے شریک ہیں اور اس مشکل گھڑی میںعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جان عالم ، شیخ موسیٰ کریمی نے بھی متاثرین حسن آباد کے نمائندہ وفد کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ نہ صرف سرکاری و نجی ادارے کے تعاون بلکہ عوام ہنزہ بھی ششپر گلیشیر سے متاثر ہونے والی عوام کے لئے دن رات کھڑے ہیں ، انشااللہ اللہ تعالی سے دعاکرتے ہیں کہ نہ صرف ششپر گلیشیر بلکہ دیگر ملکی سطح پر بھی قدرتی آفت سے بچائیں۔اس موقع پر حسن آباد کے نمائندہ وفد نے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی اقدامات پر غیر اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر اور کونسلر ارمان شاہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے جس طرح کے حفاظتی اقدامات کرنے کے لئے کہا گیا تھا تاہم اج تک اسی طرح کا کام نہیں ہو ا ہیں چونکہ اپریل کے اختتام سے قبل حسن آباد نالے میں پانی کا بہاو میں اضافہ ہونا ہیں تاہم جس انداز میں کام کرنا چاہیے تھا نہیں ہوگیا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نالے میں جو بھی حفاظتی بند بنائے جارہے ہیں اس سے ہم مطمئن نہیں چوکہ کام ہی ناقص ہو رہا ہیں۔ہنزہ(بیورورپورٹ) حسن آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں ہم لوگ آپ کے ساتھ ہیں آپ کے ساتھ جو رشتہ ہے وہ صدیوں سے ہیں آپ لوگوں کی محبت کو بول نہیں سکتے ہم جدھر بھی جائیں ہم حالات سے اپ ڈیٹ رہتے ہیں جب سے گلیئشیر کا ایشو بنا تب سے ہمارا رابطہ صوبائی حکومت ، پاک فوج اور ڈایزاسٹر منجمنٹ سے رہاہیں اُنہوں نے مجھے بتایا کہ ہم نے ہر تیاری مکمل کی ہوئی ہیں واقعی جب میں ہنزہ آئی تو دیکھا کہ حفاظتی بند دیکھی اور ایمرجنسی پل بھی دیکھا ۔ خدانخواستہ پل ٹوٹنے کی صورت میں ایمرجنسی پل سے کام لیا جائے گا اس حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ادارے چوکس کھڑے ہیں آپ کے ہر ایک چیز کا تخمینہ لگایا گیا ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالی کی زات پر بھروسہ ہے انشاء اللہ کچھ نہیں ہوگا ۔ حسن آباد کے عوام کے جو بھی تحفظات ہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ہنزہ کا دورہ کررہے ہیں صورت حال سے مکمل آگاہ کیا جائے گا جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا صوبائی حکومت ، پاک فوج ، ڈایزاسٹر منجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ آپ کے ساتھ ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ نے کہاکہ اس آزمائش کے وقت میں ہم اپنے قوم کے ساتھ کھڑے ہے مجھے آپ لوگوں کے پاس جلدی آنا چاہیے تھا لیکن کچھ ضروری مجبوریوں کی وجہ سے اسلام آباد میں تھا جس کی وجہ سے آنے میں تاخیر ہوئی میں اپنی قوم سے معذرت خواہ ہوں آپ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ہمارا رابطہ جہاں تک ہیں وہاں تک آپ کے مسائل پہنچائیں گے ہم آپ کے اس مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہیں گے میری گزارش ہوگی کہ آپ سب ملکر ایک ڈیمانڈ کریں آپ کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اُنہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ آپ کے ساتھ ہیں انشاء اللہ کوئی تکلیف نہیں ہوگی پروردگار مدد کرے گا ۔ بہرام خان نے حسن آباد گلیشیر سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ ڈایزاسٹر کی وجہ سے ہم لوگ حالت جنگ میں ہیں گزشتہ مئی سے ششپر نالے کا پانی بند ہے حسن آباد کی عوام حکومت وقت سے تحفظ مانگتے ہیں ہمیں کوئی ایسی جگہ دیں جہاں ہم سکون سے رہ سکیں ۔ پروگرام کے آخر میں اُستاد حمید نے ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ اور ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ اُن کے ساتھ آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں