05:42 pm
کے آئے یوکے قریب اندھے قتل کاسراغ مل گیا،2ملزمان گرفتار،آلہ برآمد

کے آئے یوکے قریب اندھے قتل کاسراغ مل گیا،2ملزمان گرفتار،آلہ برآمد

05:42 pm

گلگت (اوصاف نیوز) کے آئی یو کے قریب ہونے والے اندھے قتل کا سراغ مل گئی ایس ایچ او ڈاکٹر تہذیب الحسن اور ٹیم کی کامیاب کاروائی ،خفیہ مقام سے قتل میںملوث دونوں ملزمان گرفتار اور آلہء قتل برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد الیاس ولد شمشیر علی ساکن بسین پائین اور کامران عباس ولد عافیت خان ساکن امپھری شامل ہیں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ،تھانہ کے آئی یو میں ملزمان کے خلاف دفعہ 302/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
اندھے قتل کے محض 4 گھنٹے بعد ملزمان کی نشاندہی اور فوری گرفتاری پر عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او تہذیب الحسن اور ٹیم کو خراج تحسین جبکہ آئی جی اور ایس ایس پی کو مبارکباد دی گئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ رات خاتون کے قتل کے بعد گھر میں لاش لاوارث پڑی تھی اور کوئی نشاندہی نہیں ہورہی تھی تاہم ایس ایچ او ڈاکٹر تہذیب الحسن کی کمال مہارت سے چند گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں آسکی۔ ڈاکٹر تہذیب الحسن کا پولیس کے قابل ترین آفیسروں میں شمار ہوتا ہے جنہوںنے نہایت مہارت اور باریک بینی کے معمہ کامل نگالا اس قبل بھی بحثیت ایس ایچ او تھانہ جوٹیال 3 مختلف قتل کے مقدمات میںملوث ملزمان کو گرفتار کرکے اعزاز حاصل کیا۔ عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایس ایچ او اور ٹیم کو ترقی اور انعام سے نوازیں تاکہ پولیس میں کام کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہو۔

تازہ ترین خبریں