05:44 pm
چیف جسٹس چیف کورٹ کاماتحت عدالتوں کادورہ،زیرسماعت مقدمات کاجائزہ

چیف جسٹس چیف کورٹ کاماتحت عدالتوں کادورہ،زیرسماعت مقدمات کاجائزہ

05:44 pm

گلگت (اوصاف نیوز) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے سکردو سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کا ہنگامی دورہ کیا اور ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات اور کاروائی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ عوام کو گھر کے دہلیز میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا کیونکہ چیف کورٹ عدل و انصاف کے لئے تمام وسائل بروکار لارہا ہے
مزید چیف جسٹس ماتحت عدالتوں کے ملازمین سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیا اور مسائل کو ہنگامی بنیاد پر حل کے لئے ایڈیشنل رجسٹرار چیف کورٹ احمد جان کو ہدایات دیدی ملازمین نے چیف جسٹس کا مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی پر خصوصی شکریہ ادا کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکردو غلام عباس چوپا نے چیف جسٹس کو سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کا دورہ پر ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت تمام مقدمات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دورے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔ چیف جسٹس نے ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو نمٹانے کے لئے احکامات دیتے ہوئے تمام ماتحت عدالتوں کے ججوں کی کارکردگی پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے سراہا اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار احمد جان اور اسسٹنٹ رجسٹرار وقار احمد بھی چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں