05:46 pm
فنڈزنہ ہونے کے باعث پولیس میں نئی آسامیاں تخلیق نہیں کرپارہے:آئی جی

فنڈزنہ ہونے کے باعث پولیس میں نئی آسامیاں تخلیق نہیں کرپارہے:آئی جی

05:46 pm

سکردو (وزیر مظفر حسین) انسپکٹر جنرل آف پولیس ثناء اللہ عباسی نے کہاہے کہ بلتستان کا امن مثالی ہے یہاں کوئی قتل نہیں ہوتا اس علاقے کی مثالی امن کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی انصاف کی فراہمی کیلئے نظام کو مربوط اور موثر بنایا جارہا ہے انصاف کے نظام کو کامیاب بنانے کیلئے وکلاء کاکردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو بار میں خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہاکہ انصاف کا نظام نہایت ہی ضروری ہے جس معاشرے میں انصاف ناپید ہو گا وہاں خرابیاں جنم لیتی ہیں پولیس فورس میں جدید اصلاحات نافذ کی جائیں گی عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ماضی کے مقابلے میں گلگت بلتستان کا حال بہت اچھا ہے یہاں کی پولیس نہایت ایماندار ، دیانتدار ور وطن کے ساتھ بے پناہ محبت کرتی ہے اس طرح ی مثالی پولیس کہیں نہیں دیکھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ شکایتی سیل قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی گئی ہے نفری کی کمی پورا کرنے کی سفارش کی گئی ہے گورنر ، وزیر اعلیٰ اور سکریٹری کانا ڈویژن سے اس بارے میں بات ہو گئی ہے فنڈز کی کمی کے باعث نئی نئی آسامیاں پید اکرنے میں کچھ مشکلات ہیں کیونکہ پیسو ں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا انہوں نے کہاکہ پولیس کی اپ گریڈ یشن کی کابینہ نے منظوری دیدی ہے بہت جلد پولیس اہلکار وں کو ترقیاں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ وکلاء کے ساتھ پولیس کا بڑا گہرا رشتہ ہے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں ان کا تعاون درکار ہے انہوں نے کہاکہ عوام مطمئن رہیں ان کے تحفظ کیلئے پولیس اپنی بساط کے مطابق کام کرے گی لوگ پولیس کی بڑی عزت کرتے ہیں جو ایک بڑی مثال ہے ایس ایس پی سکردو محمد اسحاق نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ نشست رکھی جائے گی ہم اس بارے میں بالکل سنجیدہ ہیں عدالتی حدود میں پولیس نفری کی تعیناتی کا مسئلہ بھی جلد حل ہو گا ڈسٹرک بار ایسو سی ایشن کے صدر یاسین بلتستانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ سکردو میں تریفک کے مسائل سنگین ہیں مسائل نفری کی کمی کے باعث پیدا ہو رہے ہیں لہٰذا ٹریفک کی نفری بڑھائی جائے تاکہ شہر یوں کو ٹریفک کے گونا گوں مسائل سے نجات مل سکے سکردو عدالت کے ایرے میں دو پولیس نفری کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی لیکن تاحال پولیس نفری تعینات نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی کے مسائل پیش آرہے ہیں پولیس کی اپ گریڈیشن بھی تاحال نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولیس اہلکار وں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کا بار کا دورہ نہایت خوش آئند ہے آئی جی نے دورے کی خواہش خود ظاہر کی ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ثناء اللہ عباسی بڑے قابل پولیس افیسر ہیں ان کا پولیس فورس میں نمایاں کردار ہے بار ایسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری شجاعت حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ پولیس اور وکلاء لازم وملزم ہیں دونوں کے باہمی تعاون سے مسائل کا پائیدار حل نکالا جاسکتا ہے ان کے مابین رابطے کا فقدان کو ختم کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں