05:51 pm
پاکستان کے تحفظ کیلئے خون بھی حاضر،سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے(ن لیگ علماء ومشائخ)

پاکستان کے تحفظ کیلئے خون بھی حاضر،سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے(ن لیگ علماء ومشائخ)

05:51 pm

گلگت(اوصاف نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون علما ء و مشائخ گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل گلگت میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت علماء و مشائخ نون کے صدر مولانا نادر خان اشرفی نے کیا۔اجلاس میں صوبائی کابینہ علماء و مشائخ ونگ کے عہدیداران ، سینئر نائب صدر شیخ غفاری، جنرل سیکریٹری شیخ ارشد حسین نجفی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقائی ملکی حالات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے
مقررین نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اور مستحکم کے لئے ہمیں گرائونڈ لیول سے عوام پر محنت کر کے آپس کی نفرتوں کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا وقت کی ضرورت ہے ، دشمن عناصر ہمیں مذہبی ، لسانی تعصبات میں تقسیم کرنے کے لئے مختلف حربوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں۔سوشل میڈیا کو منفی استعمال کرنے والوں کے خلاف ہمیں نہ صرف ایکشن لینے چاہئے بلکہ معاشرے میں رہنے والے افراد ایسے لوگوں کے ساتھ سوشل بائیکاٹ کر کے عبرت کا مقام تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تحفظ اپنا خون کو بہا کر کریں گے دشمنوں کو پاکستان کی سا لمیت کے اوپر آنچ نہیں آنے دیں گے ، گلگت بلتستا ن میں ہم سب ایک ہی قوم ہیں اور ہم سب ایک ہی پاکستانی ہیں ہمیں پاکستان کی مٹی سے بے حد محبت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علماء و مشائخ الواعظ حضرات ، مساجدوں ، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں میں عوام کو سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے کے لئے درس دیں ، ایسے عناصر کی نشاندہی ہم سب کی ملی و قومی فریضہ بنتا ہے جو آپس کی نفرتوں کو طول دینے میں لگے ہیں جو پاکستان کی سا لمیت اور سیکورٹی اداروں کے خلاف منفی سوچ رکھتے ہیں ، سوشل میڈیا کے ذریعے آپس میں لڑھانے کے لئے لگے ہوئے ہیں اس قسم کے منفی سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے خلاف ہم سب نے آواز بلند کرنا ہے ۔ آخر میں پاک آرمی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام پاک آرمی کے ساتھ ہیں اور پاک فوج کی ترقی و کامرانی کے لئے ہمیشہ دعا گو ہیں۔

تازہ ترین خبریں