06:07 pm
پانی کے غیرقانونی کنکشنزکے خلاف کریک ڈائون کیاجائے،وزیراعلیٰ

پانی کے غیرقانونی کنکشنزکے خلاف کریک ڈائون کیاجائے،وزیراعلیٰ

06:07 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے برمس واٹر کمپلیکس کا اچانک دورے کے موقع پر واٹر کمپلیکس کی صفائی کے نظام کا معائنہ کیا۔ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعمیرات اور واسا کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ واٹر سپلائی کمپلیکس کے ماسٹر پلان ہنگامی بنیادوں پر تیار کیا جائے
اور چار دنوں کے اندر متعلقہ فورم میں پیش کیا جائے۔ پورے گلگت کو پانی فراہم کرنے والا اہم منصوبہ ادارے کی عدم توجہی کا شکار ہے جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔ سیکریٹری تعمیرات اور واسا کے اعلیٰ آفیسران واٹر سپلائی کمپلیکس کے دورے کرتے رہیں۔ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے واٹر سپلائی کمپلیکس برمس دورے کے موقع پر عمائدین برمس کی جانب سے برمس چشمے سے پانی کے سپلائی کیلئے ناقص پائپ کے استعمال کی شکایت پر سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کی فوری انکوائری کی جائے اور متعلقہ ٹھیکیدار اور ذمہ دار آفیسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ غیر قانونی پانی کے کنکشنز کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے اور تمام صارفین کو پابند بنایا جائے کہ پانی کا کنکشن قانونی طور پر لیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے واٹر سپلائی کمپلیکس کی چار دیواری اور واٹر ٹنکیوں پر چھت نصب کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ واٹر سپلائی کمپلیکس برمس میں24گھنٹے سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عمائدین اوربرمس یوتھ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برمس گلگت بلتستان میں پیرسوہاوہ اور مونال کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیاحت کے اعتبار سے برمس کو منفرد مقام حاصل ہے جہاں سے پورے گلگت کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے سیاسی اور علاقائی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔برمس سے جوٹیال تک واکنگ ٹریک کو بحال کیا جائے گا اور برمس میں پکنک پوائنٹ تعمیر کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عمائدین برمس کے مطالبے پر برمس روڈ کی ری کاپٹنگ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ برمس روڈ کے میٹلنگ کا کام میں نے بحیثیت ممبر اسمبلی کروایا تھا جس کے بعد اس روڈ پر کسی نے توجہ نہیں دیا۔ اس روڈ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ری کاپٹنگ اور میٹلنگ کا کام کرایا جائے گا۔گلگت ( اوصاف نیوز ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کے آئی یو ملحق پل پر سیاحتی مقام اور آرٹ گیلری کی تعمیر کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جی ڈی اے کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ 28 مئی تک اس کام کو مکمل کیا جائے۔ یہ منصوبہ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کے آئی یو ملحق پل پر سیاحتی مقام اور آرٹ گیلری کے جاری کام میں تیزی لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے منصوبے کی تعمیر کے بعد پائیداری (sustainablety)کیلئے جامعہ پلان ترتیب دیا جائے۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے واٹر سپلائی اقبال ٹائون (کنوداس) تا کے آئی یو کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جی ڈی اے کے آفیسران کو پانی کے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے میں درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین خبریں