06:11 pm
طلبہ کوجدیدتعلیم دینگے،فورس کمانڈر(نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کانام روشن کریں)

طلبہ کوجدیدتعلیم دینگے،فورس کمانڈر(نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کانام روشن کریں)

06:11 pm

چلاس(بیورورپورٹ)فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل احسان محمود خان نے تانگیر اور داریل میں منعقدہ پہلا تعلیمی جرگہ میں عوام الناس ،طلبہ اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تانگیر اور داریل میں اسلامی روایات کی روشنی میں اور علاقے کی رسم و رواج کو سامنے رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے ہمکنار کریں گے اور علاقے میںتعلیم کی فروغ کیلئے تمام تر وسائل فراہم کریں گے
۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور بہترین روایات کے پاسدار ہیں۔فورس کمانڈر نے تانگیر میں منعقدہ تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اُجاگر کی اور تعلیم کی فروغ کے سلسلے میں اُٹھائے جانے والی اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دیامر کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان کے مختلف اداروں میں مفت تعلیم کے مواقع فراہم کیئے ہیں ،یہاں کے طلبہ اب اپنی تمام تر توجیح تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں ،موجودہ دور تعلیم کا ہے تعلیم کے بغیر کچھ نہیں ملکی اور قومی ترقی کیلئے ضروری ہے آپ اعلی تعلیم حاصل کریں اور اپنے ملک و قوم کا نام دنیا میں روشن کریں ۔فورس کمانڈر نے کہا کہ قلم کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں تانگیر کی عوام اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کریں،پاک فوج ہر قسم کی ہر ممکن مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے۔فورس کمانڈر نے کہا کہ داریل اور تانگیر کی پسماندگی دور کررہے ہیں ، یہاں کے لوگ صرف اور صرف قلم سے رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں اور تعلیم حاصل کرکے ملک و ملت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔داریل ہائی سکول میں منعقدہ تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈرنے تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا اور کہا کہ داریل کی عوام انتہائی ذہین ہیں ،یہاں معیاری تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لاکر تعلیم کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ داریل میں معذور آفراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھی عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج علاقے میں قیام امن اور تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے گی ۔داریل سوت داس میں امن فیسٹول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر نے کہا کہ داریل کی نوجوانوں نے علاقے میں شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے کھیلوں کے فروغ سے منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ہوتا ہے ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ داریل اور تانگیر میں تعلیمی جرگہ علم دشمنوں کیلئے شکست ثابت ہوا ہے،علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ امن کی بحالی کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے داریل اور تانگیر میں تعلیمی جرگوں کا انعقاد نیک شگون اور تعلیم بڑھتوری کیلئے انقلاب کی دستک ہے۔فیض اللہ فراق نے کہا کہ امن فاونڈیشن علاقے میں تعلیمی انقلاب کیلئے نوجوانوں کو تیار کریں اور دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ داریل اور تانگیر میں پاک فوج اور عوام کے تعاون کی وجہ علم دشمنوں کو شکست ہوچکی ہے ۔داریل ( رحمت حسین رحمانی ) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود کا داریل،تانگیر کا ایک روزہ دورہ۔عوام کا شاندار اور تاریخی استقبال ، فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل احسان محمود،ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن نجیب عالم ڈپٹی کمشنر دیامر امیراعظم حمزہ اور دیگر اعلیٰ سول اور ملٹری آفیسران کے ہمراہ داریل تانگیر کا جامع دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران داریل تانگیر امن جرگہ کے اراکان اور علاقائی معززین سے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ پاک فوج علاقے میں قیام امن اور تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریگی۔انھوں نے داریل تانگیر کے پوزیشن طلبائ￿  اور نادار افراد میں نقد انعامات تقسیم کیے۔دیامر گرینڈ جرگہ کے کاؤشوں کو سہرا۔ مخلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے علاقے سے بدامنی اور کلاشنکوف کلچر کے خاتمے اور تعلیمی فروغ پر زور دیا انھوں نے امن فاؤنڈیشن داریل کے زیر اہتمام امن سپرنگ فیسٹیول میں رنراپ اور ونراپ ٹیموں میں نقد اور ٹرافیاں تقسیم کیا۔انھوں نے امن فاؤنڈیشن داریل کے سماجی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور علاقے میں شعور کی بیدار اور علاقائی مسائل کومثبت انداز میں اجاگر پر خراج تحسین پیش کیا۔ داریل کے سماجی حلقوں کی جانب سے فورس کمانڈر کا کامیاب دورہ داریل پرمسرت اور نیک شگون کا اظہار کیا اور علاقے میں پاک فوج کے قربانیوں پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین خبریں