05:20 pm
حفیظ اپنے کمیشن کیلئے ہنزل پاور منصوبے کے مستقبل سے کھیل رہاہے(جمیل احمد)

حفیظ اپنے کمیشن کیلئے ہنزل پاور منصوبے کے مستقبل سے کھیل رہاہے(جمیل احمد)

05:20 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) حفیظ اپنی کمیشن کے لئے ہنزل پاور منصوبے کے مستقبل سے کھیل رہا ہے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دلوانے کے لئے درپردہ سازشوں میں مصروف ہے ۔ ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر جمیل احمد نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہنزل پاور منصوبہ ایک بڑا عوامی منصوبہ ہے گلگت سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اس منصوبے کی تعمیر از وقت ضروری ہوگئی ہے
۔انہوںنے کہاکہ ایف ڈبلیو او اور این ایل سی قومی ادارے میں ان سے کام کی بروقت تکمیل کی امید ہے حفیظ ہنزل پاور منصوبے سے ایف ڈبلیو او کو تکنیکی بنیادوں پر اوٹ کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں اور این ایل سی کو سلطان آباد بیرچ سے حفیظ کی سازشوں کی وجہ سے قومی منصوبہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے یہ منصوبہ جتنا تاخیر سے شروع ہوگا اتنا تاخیر سے مکمل ہوگا اور قومی خزانے کو زیادہ نقصان بھی ہوگا۔ ہنزل پاور منصوبے میں اگر ایف ڈبلیو او لوسٹ ہے تو اسے ٹھیکہ دیا جائیں یہ قومی ادارے میں ان سے بروقت کام کی تکمیل یقینی ہے حفیظ ذاتی مفادات کے لئے قومی منصوبوں سے کھیلنے سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبریں