05:22 pm
سروس ٹریبونل نے ایک سال میں 245مقدمات نمٹائے(درجنوں اپیلوں پر سماعت جاری)

سروس ٹریبونل نے ایک سال میں 245مقدمات نمٹائے(درجنوں اپیلوں پر سماعت جاری)

05:22 pm

گلگت ( چیف رپورٹر) گلگت بلتستان سروس ٹریبونل میں گزشتہ ایک سال کے دوران ملازمین اور ملازمتوں سے متعلق مجموعی طور پر مختلف نوعیت کے 245مقدمات نمٹائے جن میں بڑی تعداد میں زیر التوا مقدمات کی ہے جبکہ درجنوں اپیلوں پر سماعت جاری ہے ۔ سروسز ٹریبونل ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے قائم مقام چیئرمین محمد کمال اور ممبر سروسز ٹریبونل علی شیر نے مختلف نوعیت کی اپیلیں اور مقدمات تیزی سے نمٹائے ہیں
اور سروسز ٹریبونل میں مقدمات اور اپیلوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے ، سروسز ٹریبونل نے سابقہ روایات کے بر عکس رواں سال موسم سرما کی چھٹیوں میں بھی اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی ۔ ذرائع کے مطابق سروسز ٹریبونل میں سرکاری ملازمین اور ملازمتوں کے حوالے سے اس وقت بھی 250سے زائد مقدمات اور اپیلیں زیر سماعت ہیں اور چیئرمین سروسز ٹریبونل کا عہدہ خالی ہونے کے باوجود ملازمین اور ملازمتوں کے حوالے سے دائر مقدمات اور اپیلوں کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے ۔ تاہم چیئرمین کیتعیناتی میں غیر معمولی تاخیر سے سروسز ٹریبونل کی مجموعی کارکردگی اور کارروائی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور بعض اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں