05:24 pm
ذولفقارعلی بھٹوکی برسی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی،سعدیہ دانش

ذولفقارعلی بھٹوکی برسی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی،سعدیہ دانش

05:24 pm

گلگت(اوصاف نیوز) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش کی ذیر صدارت سوشل میڈیا اور میڈیاسیل کے عہدیداران کا اہم اجلاس بسلسلہ 4 اپریل کو شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات کی سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں بہتر کاوریج اور تشہیر کے حوالے سے منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ 4 اپریل کے دن گلگت بلتستان بھر میں
شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاے گا اس دن اس ملک میں جمہوریت کو اسکی اصل روح میں ڈھالنے والی ملک کو آئین دینے والے اور اس ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے لیڈر زوالفقار علی بھٹو کو شہید کر دیا گیا۔ اور ملک جس تسلسل سے تعمیر و ترقی کی طرف جا رہا تھا اس راستے کو روکنے کی سازش کی گئ۔ انہوں نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بی بی کا نام ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت پہلے عوام کو مہنگائی کے طوفان سے نکالیں جس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اس ملک کے غریب عوام کا چولہا جلتا ہے اس عوام کے دلوں سے بی بی نام مٹا کے دکھائیں۔ عوام کا کیا قصور ہے جو نیازی حکومت مہنگائی کی شکل میں عوام سے بدلہ لے رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت سے مہنگائی تو کنٹرول نہیں ہو سکتی ہے اسی لئے اسی طرح عوام کو مصروف رکھنے کے لئے آے روز ایک نیا ٹریلر جاری کر دیتے ہیں ملک میں پٹرول کی قیمت آسمان پرپہنچ چکی ہے جبکہ وفاقی وزیرخزانہ آئے روز یہ رٹ لگا رہے ہیں کہ وفاقی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکال رہی ہے جبکہ حقیقت میں آئے روز عوام کو معاشی بحران سے دوچار کر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے تو باقی تمام چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں جو عوام کی روزانہ کی ضروریات ذندگی ہیں عمران نیازی نے خود کہا تھا کہ جب پیٹرول اور بجلی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے تو سمجھ لیں کہ اس ملک کا حکمران چور ہے اس حکومت نے آے روز عوام کو جس طرح سے مہنگائی کے طوفان میں دھکیلا ہے اس سے ثابت ہو جاتا ہے کہ چوروں کا ٹولہ حکمرانی پر قابض ہے انہوں نے مزید کہا کہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری جس طرح سے عوامی بنیادی مسائل پر بات کرتے ہیں اور حکمرانوں کی نااہلی عوام کے سامنے لاتے ہیں اس پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سیاسی انتقامی کاروایاں تیز کرتی ہے لیکن پیپلز پارٹی نے بڑے بڑے ڈیکٹیٹروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے تو اس سلیکٹیڈ حکومت کا مقابلہ کرنا کوئی مشکل نہیں ہے عوامی مسائل۔ کو اجاگر کرنا جرم ہے تو پیپلز پارٹی کی قیادت یہ جرم کرتی رہے گی۔

تازہ ترین خبریں