05:26 pm
سپریم اپیلٹ کورٹ بارکے سالانہ انتخابی شیڈول کااعلان،الیکشن کمیٹی تشکیل

سپریم اپیلٹ کورٹ بارکے سالانہ انتخابی شیڈول کااعلان،الیکشن کمیٹی تشکیل

05:26 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن جی بی کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا سینئر ایڈووکیٹ عمران حسین کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین نامزد کردیا گیا کمیٹی کے دیگر ممبران میں محمد ریاض ایڈووکیٹ اور فقیر شاکر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ اٹھارہ اپریل کو پولنگ ہوگی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پانچ تا آٹھ اپریل 2019 ہوگی۔ مامزدگیوں پر اعتراضات 10 اپریل کو داخل کئے جائیں گے
کاغذات کی جانچ ہڑتال گیارہ اپریل ہوگی معذوں امیدواروں کی لسٹ 12 اپریل کو آویزاں کی جائیگی کاغذات نامزدگی کے خلاف اپلیں 13 اپریل 2019 کو سنی جائیگی جبکہ الیکشن سے دستبردار 15 اپریل تک ہوسکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست سولہ اپریل کو شائع کی جائیگی جبکہ اٹھارہ اپریل کو پولنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان بھی اسی روز کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عمران حسین ایڈووکیٹ نے تمام خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جس عہدے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں کمیٹی کے دفتر واقع کنوداس سے حاصل کریں تاکہ بروقت انتخابات کو یقینی بنایا جاسکیں انہوںنے مزید کہاکہ وہ تمام وکلاء جنھوںنے بار کونسل سے لائسنس حاصل نہیں کیاہے وہ اپنے بقایہ جات کی ادائیگی کرکے بار کونسل سے اجازت نامہ بھی حاصل کریں اور لائسنس بھی حاصل کریں تاکہ الیکشن کے انعقاد کو بروقت یقینی بنایا جاسکیں انہوںنے کہاکہ جس وکیل کے پاس بار کونسل کا لائسنس نہیں ہوگا وہ اپنا ووٹ پول کرنے اور کسی بھی عہدے کے لئے اہل نہیں ہوسکے گا۔ انہوںنے کہاکہ سپریم اپیلٹ کورٹ بار کے الیکشن کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اس کے لئے وکلاء کا بھی تعاون از حد ضروری ہیں

تازہ ترین خبریں