05:30 pm
گلگت،اسسٹنٹ کمشنرکافٹ پاتھ پرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم

گلگت،اسسٹنٹ کمشنرکافٹ پاتھ پرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم

05:30 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے فٹ پاتھ مافیا کے خلاف اقدامات کیلئے بلڈنگ انسپکٹرز کو احکامات جاری کردئے شہر کے فٹ پاتھوں کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی کسی کو بھی خلاف ورزی نہیں کرنے دونگا ،عوامی نشاندہی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کیا
انہوں نے مقامی اخبارات اور قلمی دوستوں سے استدعا کی کہ وہ انکی راہنمائی کریں اور کارسرکار میں مداخلت اور مفاد عامہ میں خلل ڈالنے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے مقامی میڈیا کے تعاون سے عوامی خدمت میں درپیش رکاوٹوں کے دوری میں بڑی مدد مل رہی ہے بالخصوص سوشل میڈیا شہر ی مسائل کے نشایدہی کے حوالے سے نشاندہی پہ مشتمل پیغامات کی وجہ سے فوری کاروائی میں مدد ملتی ہے ضلعی انتظامیہ پڑھے لکھے طبقے کی جانب سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

تازہ ترین خبریں