05:34 pm
پیپلزپارٹی گلگت کاذوالفقاربھٹوکی برسی عقیدت واحترام سے منانے کافیصلہ

پیپلزپارٹی گلگت کاذوالفقاربھٹوکی برسی عقیدت واحترام سے منانے کافیصلہ

05:34 pm

گلگت (اوصاف نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گلگت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوئی اجلاس میں پی پی پی ضلع گلگت کے عہدیداران پی پی پی سٹی گلگت، PWOکے ذمہ داران نے شرکت کی ۔اجلاس میں پی پی پی ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول ،سینئر نائب صدر ،زوار فدا حسین ،جنرل سیکریٹری رانا حسین علی، مظفر ساول ،جمیل قریشی ،امداد جعفری ،سہیل اقبال ،امان بونجوی ،ضیا قریشی اور میڈیا کے ذمہ داران شہزاد حسین الہامی اور اعجاز منگوں نے بھی شرکت کی
۔ مشاورتی اجلاس میں یہ طے ہوا کہ پارٹی کے چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کو ضلع سطح پر منانے کے لئے تیاری کی ذمہ داریاں دی گئی مشاورتی اجلاس میں قائد عوام فخر ایشا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل بروز جمعرات بہ وقت 4 بجے بمقام پی پی پی کیمپ آفس راجہ بازار گلگت میں منانے کا فیصلہ کیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے سینئر وکلاء اور دانشور قائد عوام فخر ایشا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک عالم اسلام اور جمہوریت کے لئے دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے پروگرام کے اختتام پر دعائیہ تقریب ہوگی اور قائد عوام سمیت پارٹی کے تمام شہداء کی مغفرت کے لئے دعا کی جائے گی۔ اجلاس میں پی پی پی کے تمام ذمہ داران پی ایس ایف، پی وائی او ،BWO لیبر ونگ پی ایس ایف کے تمام عہدیداران کو پابندی وقت کے ساتھ پروگرام میں شریک ہونے کی ہدایات دی گئی۔

تازہ ترین خبریں