05:36 pm
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی،عوام نے احتجاج کی دھمکی دیدی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی،عوام نے احتجاج کی دھمکی دیدی

05:36 pm

گلگت (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات ،گیس اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف گلگت کے شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر سخت احتجاج کی دھمکی دے دی۔ عمائدین گلگت ،محمد رستم، رضاعلی، احمد، وقار، جمیل اور دیگر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کرکے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے باعث ایشا ضروریہ اور دیگر ساز وسامان کے قیمتوں میں بے تماشا اضافہ ہورہا ہے جس سے غریب طبقہ سخت متاثر ہورہا ہے انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں ہر ماہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیں بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوںنے مزید کہاکہ نئے پاکستان میں غریب عوام کا خون چوسا جارہا ہے غریب طبقے کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں