05:44 pm
وزیراعلیٰ من پسندججوں کی تقرری کیلئے وفاقی حکومت پر دبائوڈال رہے ہیں(ساجدہ صداقت)

وزیراعلیٰ من پسندججوں کی تقرری کیلئے وفاقی حکومت پر دبائوڈال رہے ہیں(ساجدہ صداقت)

05:44 pm

گلگت (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہیں اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے چیف کورٹ اور سپریم اپیلٹ کورٹ میں من پسند ججز کی تعیناتی کے لئے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے سپریم اپیلٹ کورٹ پر تالا بندی ہے
جبکہ چیف کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرریوں میں تاخیر ہورہا ہے ۔میڈیا کو جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر سپریم اپیلٹ کورٹ میں چیف جج اور ممبر ججز سمیت چیف کورٹ میں ججز کی خالی آسامیاں پر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائینگے جس کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کا میرٹ کی بنیاد پر ججز کی تعیناتیوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ انہوںنے اس توقع کا بھی اظہار کیاکہ سپریم اپیلٹ کورٹ میں چیف جج سمیت ممبر ججز کی تقرری جلد کی جائیگی۔

تازہ ترین خبریں