05:32 pm
کے آئی یومیں ہفتہ کھیل کاآغاز،گہماگہمی،عالمی معیارکے کھلاڑی سامنے آئینگے(وائس چانسلر)

کے آئی یومیں ہفتہ کھیل کاآغاز،گہماگہمی،عالمی معیارکے کھلاڑی سامنے آئینگے(وائس چانسلر)

05:32 pm

گلگت (جونیئر شگری سٹاف رپورٹر ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میںہفتہ وار کھیلوں کاآغاز، کیمپس میں گہماگہمی،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یونیورسٹی سپورٹس گالا کا شاندار اور تاریخی افتتاح کر دیا گیا۔اس سلسلے میں رنگا رنگ تقریب یونیورسٹی گراونڈ میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات کے کھلاڑیوں کے درمیاں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے باقاعدہ افتتاح کر دیا
۔ یونیورسٹی میں زیرتعلیم خواتین کھلاڑیوں کے لئے علیحدہ انتظامات کئے گئے تھے۔سپورٹس ویک کی نگرانی سپورٹس ڈائریکٹر کر رہے تھے جبکہ سپورٹس کمیٹی نے کھیلوں کے انعقاد کے لئے بھرپور انتظامات کئے۔جامعہ قراقرم کے سالانہ سپورٹس ویک کی خاص بات یہ تھی کہ اس موقع پر مقامی کھیل بھی کھیلے گے جس میں کھیلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ شائقین نے مقامی کھیلوں میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔ افتتاحی کرکٹ میچ میں مینجمنٹ نے فکلٹی کو ہرایا فٹ بال میں میڈیا سائنسز نے والی بال میں آئی آر نے اپنے اپنے میچ جیت لیاسپورٹس ویک منظم انداز میں جاری رہا ۔ گیا۔سپورٹس ویک ایونٹ میں کسی بھی ناخوشگوار وقعہ سے بروقت نمٹنے لئے لئے کورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلرجامعہ قراقرم پروفیسرعطاء اللہ شاہ تھے،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اورنگریب خان سمیت جامعہ قراقرم کی 22یونیوسٹی کے ٹیموں سے مرد و خواتین کی ٹیمیں ، سپورٹس آفیشلز ،سمیت فیکلٹی ممبرز اور صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی بینڈ نے سب سے پہلے مہمانوں کو سلامی دی ، تماشائیوں اور مہمانوں نے مارچ پاس اور سلامی کو خوب سراہا۔ا فتتاحی تقریب کی نظامت کے فرائض ،فیکلٹی ممبران نے سنبھالے جبکہ مجموعی انتظامات ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اورنگزیب زیر نگرانی تھے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انترنیشنل یونیورسٹی نے کہاتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی انسانی زندگی کے لئے ایک اہم جز ہے،کھیل انسانی صحت کا راز ہے اور سپورٹس میں ہمیشہ تندرست توانارہتا ہے، سپورٹس ہر تعلیمی ادارے میں کم از کم تین ماہ میں منعقد ہونا چاہئیے اس سے طلباء اور طالبات ذہنی طور پرنشو نما ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلنے کودنے سے بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے۔ ’کھیل ‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اْبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اْبھار سکتی۔ جیسے کہ کہا جاتا ہے "A sound body has a sound mind." اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے۔ یونیورسٹی سپورٹس ویک نوجوانوں کو ایک مثبت پلیٹ فارم مہیا کرے گے تاکہ وہ اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں استعمال کر سکیں اور اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو نکھار سکیں۔ جامعہ میں سپورٹس کو فروغ دے کر بین الاقوامی معیار کا کھلاڑی پیدا کریں گے۔ سپورٹس ویک کی مناسبت سے رنگارنگ تقریبات منعقد کرانے کا سہرا کے سپورٹس ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اورنگزیب زیر نگرانی کے سر جاتا ہے جنہوں نے نہایت خوبصورتی کے ساتھ اس پروگرام کو ترتیب د ی ہوئی ہے۔ انکی سرپرستی میں جاری کھیلوں کے پروگرامز میں فٹ بال، والی بال، کرکٹ، ٹگ آف وار، سیک ریس، 100میٹر ریس، ٹیبل ٹینس وغیرہ شامل ہے۔ کھیلوں کو منظم انداز میں رواں رکھنے کے لیے جیوری بھی ترتیب دی ہوئی ہے۔ تمام فیکلٹی ممبران کے سربراہان اپنے میچز کے نظم ونسق اور دیگر معاملات کے ذمہ دار ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں