05:37 pm
گلگت انتظامیہ کے دعوے ہوائی نکلے،کوہل پائین،بالاکی صفائی مکمل نہ ہوسکی

گلگت انتظامیہ کے دعوے ہوائی نکلے،کوہل پائین،بالاکی صفائی مکمل نہ ہوسکی

05:37 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کوہل پائین اور بالا میں صفائی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔ پانی کی بندش کے باعث فصلوں کو شدید نقصان ہونے کا خدشہ آئے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کے لئے پانی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے عوام کوہلوں کی صفائی فی الفور کرکے فصلوں کے لئے پانی چھوڑنے کا مطالبہ ۔گلگت کے قدیم کوہلز جو کہ بسین پائین سے سونیکوٹ تک زمینوں کو سیراب کرنے کا
واحد ذریعہ ہے جو کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جوپڑ بن چکے ہیں ضلعی انتظامیہ نے پندرہ فروری سے کوہلوں کی صفائی کی غرض سے پانی کو بند کیا تھا لیکن تاحال کوہلوں کی صفائی ممکن نہیں ہوسکی ہے خصوصاً زیارت یادگار چوک تک کوہل پائین کچرے اور گندگی سے بھر چکی ہے البتہ کوہل بالا کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت صاف کیاہے جبکہ کوہل پائین کی صفائی عوام کے بس میں نہیں مقامی زمینداروں نے ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر کوہل پائین کی صفائی کو یقینی بناکر فصلوں کے لئے پانی چھوڑنے کا بندوبست کریں بصورت دیگر اتحاد چوک میں عوامی دھرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں