05:39 pm
مسگرپاورہائوس پر ایک ہفتے کاکام باقی،رواں ماہ ترسیل شروع کرینگے(ایگزیکٹوانجینئر)

مسگرپاورہائوس پر ایک ہفتے کاکام باقی،رواں ماہ ترسیل شروع کرینگے(ایگزیکٹوانجینئر)

05:39 pm

ہنزہ (بیورورپورٹ)ایگزیکٹیو انجینئر واٹراینڈ پاور ہنزہ شیر عباس نے کہا ہے کہ مسگر سے مرکزی ہنزہ بجلی کی ترسیل کے لئے کام تیزی سے جاری ہے اور خیبر سے گنش بجلی کی لائنیں بچھانے کا کام آخری مراحل میں ہے جس کی تکمیل کے بعد مسگر میں بقیہ کام مکمل کرنے پر توجہ دی جائے گی مسگر پاور ہاوس میں مجموعی طور پر ایک ہفتے کا کام باقی ہے مسگر سے بجلی کی ترسیل کا عمل شروع ہونے کی لئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے
اور ہماری کوشش ہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے احکامات کے روشنی میں رواں ماہ بجلی کی ترسیل کا عمل شروع کریں گے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری طور موجودہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی ترسیل کا عمل شروع ہوگا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کی ہدایات کی روشنیبمیں عطائ￿ آباد 4میگاواٹ کی پیبسی ون پر لگائے گئے اعتراضات کو دور کر دئے ہیں اور سیکریٹری برقیات کی انتھک کوشدوں سے پی سی ون منظوری کے مرحلے میں ہے انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اورسیکریٹری برقیات کے ہدایات اور فنڈز کی فراہمی کی بدولت تھرمل جنریٹرز سے بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں