05:43 pm
یونیسیف کاگلگت بلتستان میں تعلیم کوپروان چڑھانے کے لیے اقدامات کافیصلہ

یونیسیف کاگلگت بلتستان میں تعلیم کوپروان چڑھانے کے لیے اقدامات کافیصلہ

05:43 pm

گلگت ( اوصاف نیوز) یونیسف پاکستان مستقبل میں گلگت بلتستان میں تعلیم کو پروان چڑھانے میں بھر پور معاونت فراہم کرے گا۔ ’’یونیسف ‘‘پاکستان میں ’’گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن ‘‘ کا چیئر ہے۔ ’’گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن ‘‘ کے تحت مستقبلِ قریب میں یونیسف، محکمہء تعلیم گلگت بلتستان کو تعلیم کی بہتری کے لیے اہم امور میں بھر پور تعاون فراہم کرے گا۔ جس میں بچے، بچیوں کی تعلیمی اداروں تک رسائی، معیارِ تعلیم کی بڑھوتری
، مستند تعلیمی اعداد و شمار کے حصول میں مدد اور اچھے نظم و نسق (گڈ گورنسس) کو یقینی بنانا شامل ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نجیب عالم کی زیرِ صدارت آج نظامتِ تعلیمات، گلگت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یونیسف پاکستان کے ایجوکیشن سپیشلسٹ جان مدد ، ایجوکیش آفیسر طلحہٰ سمیت محکمہء تعلیم گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل سکولز مجید خان اور دیگر ذمہ دار سرکاری اہلکاروںنے شرکت کی۔ جبکہ AKU-IED کے ذیلی ادارہ PDCN گلگت بلتستان کے ہیڈ ڈاکٹر مولا داد شفائمشاورت کے لیے اجلاس میں مدعو کیے گیے تھے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یونیسف پاکستان ’’ گلگت بلتستان کی تعلیمی حکمتِ عملی 2015-30 ‘‘سے استفادہ کرتے ہوئے ایسے شعبہ جات کے لیے منصوبے/ پروجیکٹس شروع کرے گا جو کہ اس تعلیمی حکمتِ عملی میں ترجیحی گردانے گئے ہیں۔ اِن پروجیکٹس کے سلسلے میں یونیسف پاکستان کے ذمہ داران کی کل گلگت بلتستان کے سیاسی اور انتظامی سربراہان سے اہم اجلاس منعقد ہوںگے ۔

تازہ ترین خبریں