05:48 pm
وزیرصحت پنجاب سے گورنرکی ملاقات،جی بی میں ہیلتھ کے شعبے پر تبادلہ خیال

وزیرصحت پنجاب سے گورنرکی ملاقات،جی بی میں ہیلتھ کے شعبے پر تبادلہ خیال

05:48 pm

لاہور ( اوصاف نیوز ) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ۔وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنر گلگت بلتستان سے وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد حکومت پنجاب کی تعاون سے سکردو میں MRIمشین فراہم کریں گی اور گلگت بلتستان کی طرف رخ کرنے والے سیاحوں کو صحت کے بہترین سہولیات
میسرکرنے کیلئے حکومت پنجاب کی تعاون سے گلگت اور سکردو میں ٹراما سنٹرز بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام کو بہترین طبی سہولیات فر اہم کرنے کے لیئے حکومت پنجا ب نے جدید مشینری سے لیس 11ایمبولیسز حکومت گلگت بلتستان کے حوالے کئے گئے ہیں اسی طرح گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح صحت کے سہولیات فراہم کرنے کے لیئے جدید مشینر ی بھی گلگت بلتستان کو دئے جائیں گے اور حکومت پنجاب گلگت بلتستان ہیلتھ رفارمز کے لیئے 200ملین کا کسیر رقم بھی مختص کر چکا ہے ۔ گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر صوبائی وزیر صحت نے یقین دلایا کہ وہ پنجاب کے تمام سرکاری نرسنگ ٹیچنگ سکولوں میں 5سیٹیں مختص کریں گے تاکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈینٹس استفادہ حاصل کر سکیں۔ گورنر گلگت بلتستان کی دعوت پر صوبائی وزیر صحت نے 20اپریل کو گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔لاہور ( اوصاف نیوز )گورنر گلگت بلتستان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا بھر میں سیاحت کے لیئے مشہو ر ہے اس علاقے کے خوبصورت وادیوں اور برفیلے چوٹیوں کو دیکھنے دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ میں پاکستان کے تمام شہریوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ گلگت بلتستان کے خوبصورت وادیوں کا دورہ کریں اور یہاں کے قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو جائیں ۔

تازہ ترین خبریں