05:52 pm
عطاآباد منصوبہ امیدکی آخری کرن،پی سی ون کی عدم منظوری پراحتجاج کاخدشہ

عطاآباد منصوبہ امیدکی آخری کرن،پی سی ون کی عدم منظوری پراحتجاج کاخدشہ

05:52 pm

ہنزہ (خصوصی رپورٹ) عطاء آباد 4 میگا واٹ کے پی سی ون کی منظوری ہنزہ کے عوام کی آخری امید ،پی سی ون کی منظوری اور منصوبے کی تعمیر میں تاخیر سے ہنزہ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ مسگر سے بجلی کی ترسیل میں تاخیر کے خدشے اور مایون پاور ہاوس کی مشینری کی خریداری کا معاملہ لٹک جانے کے بعد ہنزہ میں مستقبل میں بجلی کے بحران اور طویل لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لئے چار میگا واٹ کی تعمیر ناگزیر
ہوکر رہ گئی ہے اور ہنزہ کے عوام کی نظریں رواں ماہ ڈی ڈبلیو پی کے متوقع اجلاس پر ہیں اور اچھے خبر کی امیدپر ہیںپی سی ون کی منظوری کی صورت میں مستقبل میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی امید پر طویل انتظار کیاجائے گا جبکہ پی سی ون کی عدم منظوری کی صورت میں ہنزہ میں ایک مرتبہ پھر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کے لئے عوام پہلے سے ذہنی طورپر تیار ہیں۔ ادھر 4 میگا واٹ منصوبے کے پی سی ون کی منظوری اور منصوبے کی تعمیر سے تھرمل بجلی کی فراہمی کی مد میں سرکاری خزانے کو روزانہ لاکھوں کے اخراجات بھی بچ سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں