05:56 pm
(جی بی کااعزاز)ہنزہ گنش کے سپوت عنایت حسین میجرجنرل کے عہدے پر ترقیاب

(جی بی کااعزاز)ہنزہ گنش کے سپوت عنایت حسین میجرجنرل کے عہدے پر ترقیاب

05:56 pm

گلگت (اوصاف نیوز)گلگت بلتستان کیلئے ایک اور اعزاز،ہنزہ گنش سے تعلق رکھنے والے سپوت عنایت حسین ولد کرنل(ر)ہادی حسین میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا گئے۔بدھ کی روز چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں بڑی تعداد میں اعلی عسکری آفیسران کو ترقی دی گئی ہے جس میں گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے آفیسر عنایت حسین کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے
عنایت حسین میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے تیسرے سپوت ہیں اس سے قبل میجر جنرل سلمان اور میجر جنرل ہدایت الرحمن اس عہدے تک ترقی پا چکے ہیں میجر جنرل عنایت حسین کی ترقی پر گلگت بلتستان کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مبارک باد دی ہے۔

تازہ ترین خبریں