05:21 pm
گلگت شہرومضافات میں غیرمعیاری اشیائے خورونوش کی بھرمار(امراض پھیلنے لگے)

گلگت شہرومضافات میں غیرمعیاری اشیائے خورونوش کی بھرمار(امراض پھیلنے لگے)

05:21 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) گلگت شہر و مضافات میں غیر معیاری اور جعلی ایشاء خوردنوش کی بھرمار، عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے سے غیر معیاری سمیت دیگر چیزیں کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں شہر میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہری، کینسر ،گردوں سمیت دل کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ فوری نوٹس لیکر غیر معیاری اور دو نمبر ایشاء خوردنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت شہر و مضافات میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے غیر فعالیت کے باعث مختلف مارکیٹوں میں کھلے عام بازاروں میں دو نمبر اور غیر معیاری ایشا خوردنوش کی خرید و فروخت جاری ہے۔ جبکہ شہر کے مختلف ہوٹلوں میں غیر معیاری گھی سے مھٹائیاں ،پکوڑے اور سموسے تیار کرکے فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے غیر فعالیت سے تاجران اپنے من پسند کے ریٹوں کے مطابق دو نمبر اور غیر معیاری ایشاء خوردنوش کھلے عام فروخت کررہے ہیں۔ جن کے استعمال سے شہری ڈپریشن ،کینسر، گردوں کے مرض میں مبتلا ہونے سمیت دل کے امراض میں بھی مبتلا ہونے لگے ہیں فی الفور غیر قانونی کاموں میں ملوث تاجروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیاجائے۔

تازہ ترین خبریں