05:23 pm
محکمہ برقیات کانیاسافٹ ویئرناکام،ایک صارف کو 3،3بل موصول،شہری پریشان

محکمہ برقیات کانیاسافٹ ویئرناکام،ایک صارف کو 3،3بل موصول،شہری پریشان

05:23 pm

گلگت (رپورٹ، محمد ذاکر) محکمہ برقیات کا نیا سافٹ ویئر نظام ناکام، برقیات بلنگ عملے نے ایک ہی ماہ کے تین تین بل بجلی صارفین کو تھمادئیے۔ بنکوں کا بھی نئے سافٹ ویئر بلز کے وصولی سے انکار، کروڑوں بلات کی وصولی رکنے سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان کا سامنا ،شہری سخت پریشان ،بل پر کنز ہوم نمبر، رقم اور یونٹس کا بھی کوئی ذکر نہیں جبکہ گزشتہ کئی ماہ سے بلات ہی نہیں دئیے جبکہ دیگر گھروں میں ایک ہی ماہ کے تین تین بلات تھمادئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے اور بلنگ نظام کو درست کرکے بجلی صارفین سے ریکوری کرنے کے لئے نیاء سافٹ ویئر نظام متعارف کرایا مگر محکمہ برقیات عملے کی جانب سے نیاء سافٹ ویئر نظام کے تحت بغیر کنز و ہوم نمبر کے بلات تھمانے شروع کردئیے نیاء سافٹ ویئر نظام بلات کے تحت بجلی بلات میں نہ کنزو ہوم نمبرز درج ہیں اور نہ ہی رقم یا یونٹس کا ذکر کیا گیا ہے ۔محکمہ برقیات نیاء سافٹ ویئر نظام کے تحت صارفین کو دئیے گئے بلات بنکوں نے بھی وصول کرنے سے صاف انکار کردئیے ہیں جس کے باعث شہری نہ صرف اذیتوں کا شکار ہونے لگے ہیں بلکہ بجلی بقایاجات جمع نہ ہونے سے قومی خزانے کو بھی کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہریوں اور بجلی صارفین نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ برقیات نیاء سافٹ ویئر نظام ناکارہ ہوگیا ہے محکمہ عملے نے گزشتہ کئی ماہ سے بلات ہی نہیں دئیے گئے اگر جن صارفین کو بلات تھما دئیے گئے ہیں نہ تو ان میں کنزویوم نمبر درج ہے اور نہ ہی یونٹس اور نہ ہی رقم درج ہے جبکہ کئی صارفین کو ایک ہی ماہ کے مختلف رقم کے تحت تین تین بلات تھمادئیے گئے ہیں وہ بلات بنک بھی وصول کرنے کرنے سے انکار کررہے ہیں جس کے باعث ایک طرف سے بجلی صارفین کے بجلی بلات بقایا ہورہے ہیں تو دوسری جانب سے ذہنی اذیتوں کا شکار ہونے لگے ہیں ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور محکمہ برقیات بلنگ نظام کو درست کرنے کے لئے احکامات جاری کریں تاکہ قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگنے سے بچایا جاسکیں۔

تازہ ترین خبریں