05:32 pm
شہدائے گیاری کے ورثاء میںسرکاری ملازمت کے تقررنامے آج تقسیم ہونگے

شہدائے گیاری کے ورثاء میںسرکاری ملازمت کے تقررنامے آج تقسیم ہونگے

05:32 pm

گلگت ( اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان آج شہداء گیاری کے ورثاء کو سرکاری ملازمت کے تقررنامے (Appointment Letters)دیں گے۔ 7 اپریل 2012 ء کو گیاری کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے تقریباً 140 وطن کی حفاظت پر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے گیاری کا دورہ کیا
اور شہدائے گیاری کے گھر گئے ان کے ورثاء سے تعزت کااظہارکیااور شہداء کو فی کس 5 لاکھ روپے اور ایک ملازمت دینے کا اعلان کیاتھا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اس وقت ملک کے وزیراعظم نہیں تھے ۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے اعلان کے مطابق شہداء گیاری کے ورثاء میں فی کس 5 لاکھ روپے اسی وقت تقسیم کئے گئے لیکن ملازمت کے حوالے سے ورثاء کے تعین میں تاخیر ہوئی بعد میں وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ورثاء کو سرکاری ملازمت کے تقرر نامے دینے میں تاخیر ہوئی۔ گلگت بلتستان حکومت نے ایف سی این اے تعاون سے شہداء کے ورثاء کا تعین کیا اور حکومت گلگت بلتستان نے درپیش پیچیدگیوں کو ختم کرنے کیلئے کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ اسسٹنٹ پیکیج کے تحت صرف شہدائے گیاری کے ورثاء کو ملازمت کیلئے خصوصی رعایت دی جس کے بعد آج وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان ایف سی این اے آڈیٹوریم میں شہدائے گیاری کے ورثاء میں سرکاری ملازمت کے تقرر نامے دیں گے۔

تازہ ترین خبریں