05:34 pm
گلگت پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھالیا

گلگت پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھالیا

05:34 pm

گلگت (سٹاف رپورٹر) عالمی یوم صحافت کے موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت پریس کلب کے نومنتخب صدر خورشید احمد اور کابینہ سے حلف لیا جبکہ صحافیوں کے استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تمام اضلاع کے صدور اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں میں شیلڈ جبکہ ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کردئیے
اس موقع پر روزنامہ اوصاف کی لیڈی رپورٹر کرن قاسم نے پریس کلب کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر کی حیثیت سے حلف اٹھایا جبکہ تین روزہ ورکشاپ میں سیٹج سیکریٹری کی نشست کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر تعریفی سند اور شیلڈ وصول کیا۔

تازہ ترین خبریں