05:36 pm
کامیابی کیلئے تعلیم وتربیت نہایت اہم ہیں:وزیراعلیٰ

کامیابی کیلئے تعلیم وتربیت نہایت اہم ہیں:وزیراعلیٰ

05:36 pm

گلگت ( اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ معاشرے میں انسان کی کامیابی کیلئے تعلیم اور تربیت دونوں انتہائی اہم ہے۔ مجموعی طور پر والدین بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہیں لیکن تربیت پر اس قدر توجہ نہیں دیا جاتا جتنا دیناچاہئے۔ یہ بات مشاہدے میں آئی کہ والدین بچوں کو چھوٹی عمر میں ہی سکول بھیجتے ہیں لیکن ان کی تربیت پر جتنا توجہ دیناچاہئے اس قدر توجہ نہیں دی جاتی
۔ تعلیم جو صرف ملازمت کیلئے ہو تو اس کا مقصد ختم ہوجاتا ہے۔ پڑھا لکھا انسان اس وقت ایک کامیاب اور معاشرے کیلئے کار آمد کہلائے گا جب وہ اپنے تعلیم کی وجہ سے حقوق العباد پورے کرے گا۔ بچپن سے ہی والدین کوچاہئے کہ وہ بچوں کو خود انحصاری کی ترغیب دیں۔ بہترین معاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کی تربیت لازمی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان سکولوں میں تعلیم کے ساتھ تربیت کے رجحان کو پروان چڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ سرکاری سکولوں میں این ٹی ایس اور ایف پی ایس کے ذریعے میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہیں جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے۔ تمام سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلب علموں کو مفت کتابیں فراہم کی جارہی ہے۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے انرولمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نجی تعلیمی ادارے میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سرکاری سکولوں کے معیارتعلیم کو بہتر بنانے کیلئے حکومت نے متعلقہ وزیر سمیت تمام محکمہ تعلیم کے ملازمین کو اس بات کاپابند بنارہی ہے کہ ان کے بچے سرکاری سکولو ں میں تعلیم حاصل کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پرائمری سکولوں کا نظام بتدریج خواتین اساتذہ کے سپرد کیاجارہاہے جس کا آغاز گلگت سے کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پرائیویٹ سکولوںکی مانیٹرنگ کیلئے ریگولرٹری اتھارٹی قائم کی جارہی ہے۔ پرائیویٹ سکولوں میں والدین سے بھاری فیسیں لی جاتی ہے لیکن بچوںکو سہولیات فراہم نہیں کئے جاتے۔ اساتذہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاتی ۔ پرائیویٹ سکولوں کواس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ بچوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور اساتذہ کو مناسب تنخواہیں ادا کریں۔ حکومت گلگت بلتستان نے نادر اور مستحق طالب علموں کی تعلیم کیلئے محکمہ تعلیم میں انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ میٹرک تک بچوں کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے ۔ چھٹی جماعت تک ناظرہ لازمی دیا جائے گا اور 12thکلاس تک قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ لازمی قرار دیا جائے گا۔ قرآن پاک مسلمانوں کیلئے ضابطہ حیات ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پرائیویٹ سکولوں کا مقصد صرف کاروبار اور پیسے بنانا نہیں ہونا چاہئے۔

تازہ ترین خبریں