05:25 pm
جشن بہاراں پولوٹورنامنٹ اختتام پذیر،جی بی سکائوٹس نے ٹائٹل جیت لیا

جشن بہاراں پولوٹورنامنٹ اختتام پذیر،جی بی سکائوٹس نے ٹائٹل جیت لیا

05:25 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) جشن بہارا ں پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر جی بی سکاوٹس نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عبداللہ مین آف دی میچ ،معظم علی احمد کو بہترین گھوڑے اور نصر اللہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت اور گلگت پولو ایسوسی ایشن کے اشتداک سے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا
۔فائنل ٹکرائو جی بی سکاوٹس اور قراقرم کے مابین کھلاگیا جس میں جی بی سکاوٹس کی ٹیم نے ایک گول کے مقابلے میں 11 گول سے شکست دیکر جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا جی بی سکاوٹس کی جانب سے عبداللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی، معظم علی کو بہترین گھوڑے کا ایوارڈ جبکہ نصر اللہ کو ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بحیثیت وینر ،رنر اور بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کردئیے۔

تازہ ترین خبریں