05:28 pm
رمضان المبارک قریب آتے ہی اشیائے خورونوش مہنگی،شہری لٹنے لگے

رمضان المبارک قریب آتے ہی اشیائے خورونوش مہنگی،شہری لٹنے لگے

05:28 pm

گلگت (رپورٹ، وقائع نگار خصوصی) رمضان المبارک قریب آتے ہی گلگت شہر و مضافات میں ایشاء خوردنوش سمیت گوشت ،پھل فروٹ کی قیمتوں میں غیر معمولی فیصد اضافہ ہونے لگا شہریوں کی انتظامیہ سے مہنگائی پر فوری قابو پانے اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل۔اوصاف سروے رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے قریب آتے ہی گلگت شہر و مضافات میں مارکیٹوں میں قائم تاجروں
،قصابوں ،فروٹس منڈیوں میں مالکان نے ایشاء خوردنوش سمیت پھل فروٹ اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ایشاء خوردنوش تیل، ڈالڈا، چینی، دالوں سمیت دیگر ایشا میں 30 فیصد پھل فروٹ میں 50 فیصد مرغیوں ،بڑا اور چھوٹے گوشت میں فی کلو 50 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گلگت شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے سے رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل ایشاء خورد نوش ،گوشت پھل فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ فوری نوٹس لیکر مہنگے داموں ایشا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیاجائے۔

تازہ ترین خبریں