05:32 pm
 محکمہ سیاحت اورثقافت کو الگ نہ کرنے سے فنکاروں کومشکلات ہیں(سردارجمالی،انورحسین)

محکمہ سیاحت اورثقافت کو الگ نہ کرنے سے فنکاروں کومشکلات ہیں(سردارجمالی،انورحسین)

05:32 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) محکمہ سیاحت اورمحکمہ ثقافت کو الگ نہ کرنے کی وجہ سے فنکاروںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ثقافت کو محکمہ سیاحت سے الگ کیا جائے ، سینئر نائب صدر گلگت آرٹس اینڈ کلچرل کونسل انور حسین ٹکر کی صدارت میں آرٹس کونسل آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرسردار جمالی ، انور حسین ٹکر اور چیف آرگنائزرشاہ زمان شاہ نے مزید کہا کہ فنکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں
، ہر فنکار افرا تفری کے عالم میں اپنا قیمتی فن اور عمر ضائع کررہا ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر) خرم آغا سے اپیل ہے کہ ثقافت کو محکمہ سیاحت سے الگ کرکے ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے فنکار بھٹک نہ سکیں اور علاقے کی ثقافت کو بہتر انداز میں اجاگر کر سکیں ، گلگت آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے تمام عہدیدار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ کونسل فعال ہوکر تخلیقی اور تحقیقی کام کرنے کے قابل ہو سکے ،ہمیں بیرونی یلغار سے بچنے کیلئے اپنے کلچر کے اندر مزید نکھار پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں