05:35 pm
ضلع شینبرشناکی کاقیام،اسمبلی میں نشست،جدوجہد کیلئے نوجوانوں کی مشاورت شروع

ضلع شینبرشناکی کاقیام،اسمبلی میں نشست،جدوجہد کیلئے نوجوانوں کی مشاورت شروع

05:35 pm

نگر ( اقبال راجوا) ضلع شینبر شناکی کے قیام اور جی بی اسمبلی میں ایک نشست حاصل کرنے کی جدو جہد کے لئے علاقے کے بیسیوں نوجوانوں نے گفت و شنید کا آغا ز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ان نوجوانوں نے اس بات پر گفتگو کی کہ دریا ہنزہ نگر کے دائیں جانب واقع علاقوں پر مشتمل تمام علاقوں کو گواچی تا ناصر آباد کے لئے ایک اسمبلی نشست اور ان علاقوں پر مشتمل ایک نئے ضلع کے قیام کے سلسلے میں در در مہم شروع کی جائے گی
جس سے عوام میں شعور پیدا کرنے سمیت ان سے اہنمائی کے لئے رائے بھی لی جائے گی ۔ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے چونکہ شاہراہ قراقرم کے دوسری طرف آباد ہونے کے سبب ان علاقوں میں حکام کی توجہ نہیں ہوتی ہے جس سے ان علاقوں میں صدیوں پرانے مسائل ابھی تک جوں کا توں ہیں ۔سڑکوں کی تعمیر ہو یا ہسپتالوں سکولوں کے لئے بر وقت حکومتی نگرانی کے ٹھوس اقدامات سب کے سب التوا کا شکار رہتے ہیں حالانکہ ان علاقوں میں قدرتی وسائل کی فراوانی کے سبب کے کے ایچ پر آباد علاقے سمیت حکومت کی مشینری بھی مستفید ہوتی ہے۔ ان نوجوانوں کا کہناہے کہ سرکاری افسران آن واحد میں اپنی نئی نویلی گاڑیوں کو کے کے ایچ کے رستے بھگا کر علی آباد ہنزہ یا خنجراب سر سپاٹا کر کے واپس صاف ستھری گاڑیوں میں صوبائی دارالخلافہ پہنچ جاتے ہیں ۔ ان کو کے کے ایچ کے دوسری طرف کچے روڑوں پر رہنے والی آبادی اور ان کے مسائل سے اس لئے دلچسپی نہیں رہتی ہے کہ ان کی گاڑیاں مٹی کی دھول میں گھِر جاتی ہیں جس سے گاڑی کی سروس کرانی پڑتی ہے ۔ ان نوجوانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کو جماعتی نشانات کے ساتھ ٹکٹ کے کے ایچ کے دوسری طرف یا کے کے ایچ سے دور دراز علاقوں کے کسی دیرینہ کارکن کو دلائیں تاکہ علاقے میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے اسمبلی ممبر کے زریعے کام لیا جا سکے۔ ان نوجوانوں نے آج اپنے غیر رسمی اجلاس کے بعد بتایا کہ اس سلسلے میں جدو جہد کے لئے پیلٹ فارم کا نام تجویز کرنے سمیت منصوبہ بندی اور لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے ناصر آباد سے لیکر گواچی تک عوامی مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ نوجوانوں کے اس غیر رسمی اجلاس کو دس رمضان تک ملتوی کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں