05:40 pm
دبئی گفٹ ہائوس،دبئی پرفیومزکے تحت قرعہ اندازی،8لاکھ75ہزارکے انعامات تقسیم

دبئی گفٹ ہائوس،دبئی پرفیومزکے تحت قرعہ اندازی،8لاکھ75ہزارکے انعامات تقسیم

05:40 pm

گلگت (نمائندہ اوصاف ) دبئی گفٹ ہاوس دبئی پرفیومز کے اشتراک سے گلگت میں اپنی نوعیت کی قرعہ اندازی کا دوسری بار کامیابی سے انعقاد کرایا گیا۔ اب تک جیتنے والے خوش نصیبوں کو 8لاکھ 75ہزار روپے کے نقد انعامات دئیے گئے ہیں۔ پہلی قرعہ اندازی میں15ہزار کے حساب سے 25 جبکہ دوسری قرعہ اندازی میں 40 انعامات تقسیم ہوئے 10 ہزار کے احساب سے جبکہ اب تیسرا قرعہ اندازی میں 100 سے زائد انعامات دئیے جائینگے
جس میںبمپر پرائز ایک لاکھ کا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار منیجنگ ڈائریکٹر محمد ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت میں ہم اس قرعہ اندازی کے ذریعے بہت سے لوگوں کو نقد انعامات دے چکے ہیں اور مستقبل میں مزید یہ بڑھا کر ایک ملین (دس لاکھ ) تک دے دینگے۔ قرعہ اندازی اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں جیتنے والوں کو موقع پر ہی نقد انعامات ادا کئے جاتے ہیں، اب تیسری قرعہ اندازی میں ٹوکن کی قیمت صرف 250 روپے رکھ دئیے گئے ہیں جس سے علاقے کے عام افراد حصہ لے سکیں گے اور بہت سے لوگوں کو بھی اس قرعہ اندازی سے فائدہ مل جائے گا۔

تازہ ترین خبریں