05:41 pm
سحروافطارکے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،وزیراعلیٰ کی ہدایت

سحروافطارکے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،وزیراعلیٰ کی ہدایت

05:41 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے رمضان المبارک میں سحر و افطاری میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ برقیات کو ہدایات جاری کردی ہے کہ سحری کے اوقات میں رات دو بجے سے صبح چھ بجے تک جبکہ افطاری شام چھ بجے تا رات یارہ بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ برقیات کو سختی سے احکامات جاری کردئیے
ہے کہ کم از کم رمضان المبارک میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کیاجائے اور ہدایات دی ہے کہ مقدس مہینے میں سحری کے اوقات میں رات دو بجے سے صبح چھ بجے جبکہ شام افطاری کے اوقات میں چھ بجے سے رات یارہ بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کیاجائے۔

تازہ ترین خبریں