05:39 pm
پارٹی کارکن ہمارااثاثہ،چھوٹے موٹے اختلافات حل کرلیں گے،ڈپٹی سپیکر

پارٹی کارکن ہمارااثاثہ،چھوٹے موٹے اختلافات حل کرلیں گے،ڈپٹی سپیکر

05:39 pm

گلگت (خبر نگار خصوصی) ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہاہے کہ پارٹی ورکر ہمارے اثاثہ ہیں آپس میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں مگر اس کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ پارٹی کمزور ہوگی۔ اختلافات خواہ جتنے بھی ہوں ہمارے ورکر قائد میاں محمد نواز شریف کے نام پر جان بھی قربان کرتے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے کنوداس میںمسلم لیگ ن ضلع گلگت کے سینئر نائب صدر فضل الرحمن سابقہ کونسلر کے گھر میں حلقہ نمبر
ایک میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت کے حلقہ نمبر ایک میں تنظیم سازی کے عمل میں ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اور پارٹی کے مرکزی شوری کے لئے پورے حلقہ نمبر ایک سے کم از کم ایک سو نظریاتی ورکرز کو منتخب کریں گے۔ جعفر اللہ خان نے مزید کہاکہ گزشتہ انتخابات میں پارٹی ورکروں نے کامیابی کے لئے جو کردار ادا کیا ہم ان کی خدمات کو فراموش نہیں کریں گے اور خواتین ونگ کا بھی مشکور ہیں کہ انہوںنے بھی پارٹی کامیابی میں نمایاں رول ادا کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے سینئر نائب صدر فضل الرحمن نے کہاکہ تنظیم سازی سے پہلے پارٹی کے اہم عہدیداروں اور کارکنوں کے مابین اختلافات اور ناراضگیوں کو دور کریں گے جس کا آغاز ان کے گھر سے ہوا ہے جس میں علماء مشائخ ونگ اور کلچرل ونگ کے صوبائی صدور میں مصلحت کراد ی گئی جو کہ تمام پارٹی کے لئے نیک شگون ہوگا۔ علماء مشائخ ونگ ن لیگ کے صدر مولانا نادر خان اشرفی نے کہاکہ ناراضگیاں باہمی غلط فہمی کی وجہ سے ہوتی ہیں پارٹی معاملات میں ہم ایک ہیں اور متحد ہیں مخالفین کی پارٹی شیرازہ بیکھرنے کی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کے صوبائی صدر شراف الدین فریاد ،سیکریٹری فنانس فیاض الرحمن فلک سمیت کثیر تعداد میں مسلم لیگی اراکین نے اجلاس میں شرکت کیں۔ بعد ازاں مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے سینئر نائب صدر فضل الرحمن نے پارٹی ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

تازہ ترین خبریں