05:48 pm
صوبائی حکومت عوام کوگمراہ کررہی ہے،نئے اضلاع بنانے کااختیارنہیں(علی امین گنڈاپور)

صوبائی حکومت عوام کوگمراہ کررہی ہے،نئے اضلاع بنانے کااختیارنہیں(علی امین گنڈاپور)

05:48 pm

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اضلاع بنانے کا اختیار صوبایی حکومت کے پاس نہیں اضلاع بنانے کا اختیار وفاق کے پاس ہیصوبائی حکومت وہ کام کرے جو انکے بس میں ہے جھوٹے اعلانات کے زریعے صوبایی حکومت عوام کو گمراہ کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا وفد کی قیادت جنرل سکریٹری فتح اللہ خان کر رہے تھے
جبکہ دیگر میں اقبال شمس،شمس لون،کرنل ر کریم،عالم نور حیدر،سمیع ایڈوکیٹ،شیر غازی۔ظفر بلتی و دیگر تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی سہولت کے لیے ضرورت کے مطابق گلگت بلتستان میں اضلاع بنایے گی انہوں نے کہا کہ دیامر کے جنگلات اور غںڈہ ٹیکس کا معاملہ جلد حل کر دیں گے اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے عوامی اشوز حل کرنے کے بجاے صوبایی حکومت سیاسی چمکا رہی ہے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسایل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے انہوں نے کہا 11میی سے گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کروں گا اور عوامی نوعیت کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے دورہ کا آغاز دیامر سے ہوتے ہوے گلگت،ہنزہ، نگر،غذر پھر روندو سے ہوتا ہوا سکردو جائیں گے۔وزیر امور کشمیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسایل سے آگاہ ہیں انشا ء اللہ سارے مسایل حل کر دیں گے تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری فتح اللہ خان نے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کو پارٹی ایشوز اور علاقے کے مسائل کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات دیے گیے ہیں۔

تازہ ترین خبریں