05:48 pm
عمران نیازی نے متنازعہ شخص کوجی بی پرمسلط کرکے توہین عدالت کی،امجدایڈووکیٹ

عمران نیازی نے متنازعہ شخص کوجی بی پرمسلط کرکے توہین عدالت کی،امجدایڈووکیٹ

05:48 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجدحسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عمران نیازی نے ایک متنازعہ شخص کو جی بی پر مسلط کرکے توہین عدالت کا مرتکب ہو اہے۔ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرے گی اپنے فیصلے کے تقدس کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ آف پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے باقاعدہ فیصلہ دیا ہے کہ گلگت بلتستان کی جوڈشیلی میں ججز کی تعیناتی جوڈیشل کونسل کے ذریعے کی جائیں لیکن عمران نیازی نے ایک متنازعہ شخص کو جی بی عوام پر مسلط کیاہے جس کے خلاف پورا دیامر سراپا احتجاج ہیں۔ عمران نیازی کے سامنے جی بی عوام کی کو ئی وقعت نہیں جی بی وکلاء توہین عدالت کا مقدمہ لیکر سپریم کورٹ آف پاکستان جائیں گے اور اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں معروف قانون دان نے کہاکہ جی بی وکلاء اس متنازعہ شخص کے سامنے کبھی بھی پیش نہیں ہونگے اگر یہ شخص مسلط ہوا تو اپنے فیصلے کے تقدس کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ آف پاکستان کی ذمہ داری ہے اس متنازعہ شخص کو مسلط جی بی کے وزیر اعلیٰ اور گورنر نے ملکر کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں