05:52 pm
شریف برادران کو سازش کے تحت دبایاجارہاہے،ن لیگ خواتین ونگ

شریف برادران کو سازش کے تحت دبایاجارہاہے،ن لیگ خواتین ونگ

05:52 pm

گلگت (خبر نگار خصوصی) قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار ہمدردی ،ن لیگ خواتین ونگ بسین سیکریٹریٹ میں 7 مئی کو اجلاس طلب کرلیا گیا ۔صوبائی ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن برائے خواتین ونگ رانی صنم فریاد نے بتایا کہ نیازی حکومت کو طول دینے اور ملک برباد کرنے کے لئے اس سلیکٹڈ وزیر اعظم کا راستہ صاف کرنے کیلئے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اپوزیشن جماعتوں
باالخصوص قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور ان کی فیملی و پارٹی لیڈروں کو دبا یا جارہا ہے ۔میاں محمد نواز شریف پاکستانی قوم کے وہ عظیم لیڈر ہیں جن کے تینوں ادوار تعمیروترقی اور عوامی خوشحالی کی تاریخ رقم کرتے ہیں اور ان پرکسی بھی منصوبے میں کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوسکا ہے مگر یہ کیسا قانون ہے فلاں جائیداد شبہ ہے کہ کرپشن کی ہوگی اگر نہیں کی ہے تو خود ہی ثبوت فراہم کرو جوکہ سراسر ناانصافی ،پاکستانی آئین کی خلاف ورزی اور غیر اسلامی بھی ہے اگرنواز شریف کرپشن کرچکا ہوتا تو مخالفین ثبوت فراہم کرتے پوری دنیا جانتی ہے کہ میاں محمد نوازشریف فیملی پاکستان کے قیام سے پہلے بھی سرمایہ دار فیملی تھی جس شخص نے ذکواۃ ،خیرات کی رقوم کو ہڑپ کرکے آج کھربوں کا مالک بناہوا ہے ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں ایسی حرکتیں کرنے والوں کو اللہ کا خوف تک نہیں لیکن قدرت تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے اور جب مظلوم پر ظلم کرنے والوں پر گرے گی تو ان میں کوئی بھی سنبھل نہ پائے گا۔ انہوںنے ملک میں بے تماشا مہنگائی اور غریب طبقات کی واویلا سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بتایا جاتا ہے کہ جس گھر میں کتا پالا جائے گا وہاں برکت ختم ہوجاتی ہے بالکل یہاں بھی صورتحال ایسی ہی ہوچکی ہے۔ رانی صنم فریاد نے مزید کہاکہ سات مئی تجدید عہد کا دن ہوگا ہمارا قائد ایک بار پھر سلاخوں کے پیچھے جارہے ہیں ہمیں شبہ ہے کہ ان کی بیماری کے علاج میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اور انہیں ٹاچر کرکے شہید کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں کیونکہ ایک ہارٹ کے مریض کو اس حدتک ٹارچر کرنے سے معاملہ کچھ اور بھی ہوسکتا ہے سات مئی کے اجلاس میں خواتین دعائیہ اور آیات کریمہ کے ذریعے اللہ سے فریاد کرینگی کہ یا اللہ نواز شریف کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔

تازہ ترین خبریں