05:54 pm
سگریٹ نوشی ایک لعنت!سیڈوکا’’تمباکوسے پاک گلگت بلتستان‘‘ مہم کاآغاز

سگریٹ نوشی ایک لعنت!سیڈوکا’’تمباکوسے پاک گلگت بلتستان‘‘ مہم کاآغاز

05:54 pm

گلگت (بشارت حسین) گلگت بلتستان کے بہت سے نوجوان ڈرگ مافیا کے ہاتھوں خراب ہورہے ہیں ایک ریسرچ کے مطابق نوجوانوں میں ڈرگ ایڈکشن کا آغاز سگریٹ نوشی سے شروع ہوتا ہے اور سگریٹ نوشی کم عمر نوجوان کا فیشن بنتا جارہا ہے جس کو نوجوان سوسائٹی کے لوگوں سے اپناتے ہیں اسکے بعد آہستہ آہستہ دوسرے نشوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں SEEDO نے ایک بین الاقوامی فلاحی ادارے(Tabaco Free Kids Action Fund)کے تعاون سے (تمباکو سے پاک گلگت بلتستان) مہم کا آغاز کیا ہے
اس مہم کا مقصد گلگت بلتستان کی سر زمین سے سگریٹ نوشی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے جس کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر سگریٹ نوشی کے خلاف قانون بنایا جائے گا سوشیو اکنامک اینڈ ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے چیئرمین عزیز کریم نے دیگر ساتھ گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ SEEDO چاہتی ہے کہ موجودہ تمباکو نوشی قوانین کے اندر مزید ترامیم کرکے صوبائی اسمبلی سے قانون سازی کرائی جائے اور گلگت بلتستان میں سگریٹ کی فروخت کے لئے لائسنس کا اجرائ￿ کیا جائے چاہے وہ تھوک میں بیچنے والے ہوں یا پرچوں میں ہو اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر سگریٹ فروخت پر مکمل پابندی اور جرمانہ ہو- تعلیمی اداروں کے باہر اور نزدیک فروخت پر پابندی ہو اور 18 سال کے کم عمر کے بچوں کو بھی سگریٹ فروخت پر پابندی اور جرمانہ عائد ہو انہوں نے کہا کہ کسی بھی سوسائٹی کو اگاہی دینے کے لئے صحافی اور قلم کار افراد کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اس لئے صحافیوں سے اپیل ہے کہ اپنے قلم کے زریعے اس مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنا بھرپور کردار کریں گے تاکہ جلد seedo گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادی کو سگریٹ کے دھوئیں سے پاک کرنے میں کامیاب ہواس کے علاوہ seedo دوسرے فلاحی اور کارپوریٹ سیکٹر کے اداروں کو اس مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں