05:56 pm
ڈپٹی کمشنرسکردوکامارکیٹوں کادورہ،ناجائزمنافع خوری پرجرمانوں کی وارننگ

ڈپٹی کمشنرسکردوکامارکیٹوں کادورہ،ناجائزمنافع خوری پرجرمانوں کی وارننگ

05:56 pm

سکردو(اوصاف نیوز) ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے سکردو شہر کے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور وہاں پر رمضان المبارک کے حوالے سے تما م اشیاء ضروریہ کے ریٹ کے حوالے سے چیکنگ کی۔ دورہ کے دوران قصا ب مارکیٹ میں چھوٹا اور بیف کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ٹھکیدار اور قصاب کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ ماہ رمضان میں عوام الناس کو صبح 9بجے سے 2تک گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائیں
اگر کسی قسم کی کمی کوتاہی برتنے کی صورت میں ٹینڈر کینسل کیا جائے گا اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایا ت سُننے کو تیار نہیں۔اس کے علاوہ مین بازار میں اشیاء خورونوش کی دکانوں پر از خود جاکر روزمرہ کی بنیادی اشیاء چینی ، چاول ، گیس، کھجور اور دیگر چیزوں کی قیمتں دریافت کئے اور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے ریٹ لسٹ چیک کئے گئے۔ اور اُنہیں سختی سے ہدایات جاری کئے کہ وہ یکم رمضان تک تمام دکانوں کے اوپر ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور نہ کرنے کی صورت میں اور روزہ داروں سے ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمیتں وصول کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بازار میں موجود لوگوں سے ملاقات کیئے اور اُنہیں کہاکہ رمضان کے حوالے سے خصوصی ریٹ لسٹ معین کی گئی ہے اگر زیادہ قیمت وصول کرنے کی صورت میں شکایات سیل قائم کی ہوئی ہے وہاں آکر اپنی شکایات درج کریں ضلعی انتظامیہ اور اُ س کی ٹیم فوری آپ کی شکایات پر کاروائی کریں گے اور اُس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کے لئے سستا رمضان بازار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے عوام وہاں آکر سستی اور معیاری چیز یں مناسب ریٹ میں خرید سکیںگے ۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پھل ، فروٹ اور سبزیوں کی قمیتں دریافت کی۔سبزی منڈی میں موجود دکانداروں کو بھی ہدایات جاری کئے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ریٹ پر من و عن عمل کرے اور عوام الناس سے زیادہ قیمتں وصول نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازار میں آپ دکاندار زیادہ سے زیادہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ روزہ داروں کو ایک ہی جگہے سے روزمرہ کی تمام چیزیں مناسب ریٹ میں مل سکے۔واضح رہے ضلع سکردو کے سیاسی، عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سکردو کے اقدامات کو خوب سراہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر ماہ رمضان میں بھی وقتاً فوقتاً بازار کی چیکنگ کرتے رہیں گے اور مناسب اور سستا ریٹ پر تمام روزمرہ کی چیزوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین خبریں