06:00 pm
گوپس،یاسین اور پھنڈرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں،ظفرمحمد

گوپس،یاسین اور پھنڈرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں،ظفرمحمد

06:00 pm

غذر (بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع غذر کے صدر۔ ظفر محمد شادم خیل اور پارٹی عہدیداروں کا تحصیل گوپس اور تحصیل پھنڈر کا طوفانی دورہ دورے کے دوران دوران سب ڈویڑن اور تحصیلوں کے عہدیداروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی ضلع غذر کے صدر ظفر محمد شادم خیل کی قیادت میں ،جنرل سیکرٹری موسی مدد، سنئر نائب صدر فدا محمد خان، سب ڈویڑن گوپس کے صدر خان اکبر خان، تحصیل پھنڈر کے
کوآرڈینیٹر مختار غذری، سٹی کے صدر نفس جان کے علاوہ پی ایس ایف کے ممبران نے تحصیل گوپس اور تحصیل پھنڈر کا تفصیلی دورہ کیا گوپس میں تحصیل گوپس اور تحصیل پھنڈر کے کابینہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی اسی دوران پارٹی امور اور دیگر عوامی بنیادی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تحصیلوں کے عہدیداروں نے درپیش مسائل کا برملا اظہار کیا اور کہا کہ ان تحصیلوں کے اندر ناانصافی اپنی انتہا کو پہنچی ہے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہاہے لوگوں کو اپنے جائز بنیادی حقوق کے لیے بھی در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں تعلیم، صحت،زراعت، سیول سپلائی، ڈاسزاسٹر منیجمینٹ، کے ادارے ان علاقوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہے ہیں ان ناانصافیوں کے بارے حکام کو آگاہ کیا شنوائی نہیں ہوتی ہے جس پر صدر پیپلزپارٹی غذر ظفر محمد شادم خیل نے اس موقع پر کہا کہ ان علاقوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت ہے پیپلزپارٹی ان علاقوں کے مسائل پر کھبی خاموش نہیں رہے گی اور آج کے بعد زیادتی برداشت کی جائے گی حکمران یہاں کے مسائل کے خاتمے کے لئے واضح حکمت عملی سے مثبت اقدامات اٹھائے اور ان علاقوں کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے اس موقع پر دونوں تحصیلوں اور ڈویڑن کے عہدیداروں نے ضلعی قیادت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے فورا بعد گوپس میں گوپس، یاسین اور تحصیل پھنڈر کے مسائل کے بارے ایک جلسے کا اہتمام کیا جائے جس پر ضلعی قیادت نے رمضان المبارک کے بعد گوپس میں جلسے کا اعلان کر دیا اور تمام پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ابھی سے ہی جلسے کے لیے جہدوجہد جاری رکھنے کا آحکامات دیا۔اس دوران پارٹی قیادت نے گوپس پھنڈر ڈویڑن کے نو منتخب صدر خان اکبر خان، جنرل سیکریٹری محبوب والی، انفارمیشن سیکرٹری قدیر حیات اور دیگر نو منتخب کابینہ کے عہدیداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس موقع پر بانی رہنما پیپلزپارٹی مقصد جان کو پارٹی تھنکرز فورم کے سربراہ کا نوٹیفکیشن بھی حوالہ کیا گیا جو کہ صوبائی صدر امجدحسین ایڈوکیٹ کی خصوصی احکامات کی روشنی میں کیا گیانیز اسی دوران پارٹی قیادت نے نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کا ہار بھی پہنایا بعدازاں ضلعی قیادت پھنڈر یوتھ کی جانب سے خصوصی دعوت پر پھنڈر میں منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریب میں خصوصی شرکت کی جہاں ضلعی صدر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا بطور مہمان خصوصی ضلعی صدر ظفر محمد شادم خیل اور تمام عہدیداروں نے نے اپنے دست مبارک سے فائنل تک رسائی کی گئی ٹیموں میں ٹرافیاں اور پارٹی کی جانب سے نقد انعامات تقسیم کیں اس موقع پر آختامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ظفر محمد شادم خیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ غذر کی نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فروغ کے لیے حکومتی اور نجی سطح پر کوئی اقدامات نہیں اٹھائی جاتی اپنی مدد آپ کے تحت یوتھ کی جانب سے منفی سرگرمیوں کی روک تھام اور صحت مند ماحول کے لیے ٹورنامنٹس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے پیپلزپارٹی نوجوانوں کے لیے واضح اقدامات اٹھا رہی ہے ضلعی صدر نے رمضان المبارک کے بعد پھنڈر یوتھ کی جانب سے مطالبے پر ضلعی سطح پر بلاول کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا بھی اعلان کر دیا جس پر پورا گراونڈ جیے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تازہ ترین خبریں