06:02 pm
ہنزہ،پاکستان بیت المال کے زیراہتمام 500خاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم

ہنزہ،پاکستان بیت المال کے زیراہتمام 500خاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم

06:02 pm

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )سعودی کنگ شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے اور پاکستان بیت المال کی طرف سے ضلع ہنزہ کے پانچ سو مستحق گھرانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم۔پاکستان بیت المال نے سعودی شہزادہ شاہ سلمان کی طرف سے مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب دیں تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے امدادی سامان تقسیم کے عمل کو سہراہتے ہوئے کہاکہ شاہ سلمان فلاحی ادارے کی جانب سے سامان کی تقسیم
کے عمل سے امن ، بھائی چارگی کے ماحول کو تقویت ملے گی ۔ خطے کا محروم طبقہ رمضان المبارک کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں گے ۔ سعودی کنگ شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے اور پاکستان بیت المال کا جنہوں نے اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے ماہ صیام کے مقدس مہینہ میں ضلع ہنزہ کو یاد رکھا ۔ انشاء اللہ ان لوگوں کو اس کارخیر کا ثواب ملے گا اور ہم لوگ دعاگو ہے کہ تمام مخیر حضرات اور وطن عزیز کو ہمیشہ اللہ اپنے حفظ امان میں رکھیں ۔ یہ ایک نیک قدم ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں محبت ،بھائی چارگی اور یکجہتی برقرار ہے شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کی جانب سے ایسے افراد کو امداد دی جارہی ہے جن کی گھریلوے حالات کمزور ہیں ایسے لوگوں میں رمضان فوڈ تقسیم کیا جارہا ہیں جس میں روزمرہ کی ضروریات کی تمام چیزیں موجود ہے ۔ مجھے اُمید ہے کہ ماہ صیام کا مقدس مہینہ گزارنے میں آسانی ہوگی میںآپ لوگوں سے گزارش کرونگا کہ ماہ صیام کے مقدس مہینہ میں جن مخیر حضرات نے یہ تحفہ بھیجا ہے اُن کو دعاوں میں ضرور یاد رکھنا ۔ پروگرام کے آخر میں پی ٹی آئی کے صدر باقیر تیحان نے امداد ی سامان تقسیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان بیت المال اور کنگ شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے مسلمان بھائیوں کو ماہ صیام کے مقدس مہینہ میں اتنادور افتادہ ایریے کو رمضان پیکیج سے نوازا ۔ اور میں اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ ان مخیر حضرات کی مال ،دولت میں اضافہ کرے ۔

تازہ ترین خبریں