06:03 pm
ویسٹ مینجمنٹ استورمیں خلاف میرٹ تقرریاں برداشت نہیں کرینگے،تقی اخوانزادہ

ویسٹ مینجمنٹ استورمیں خلاف میرٹ تقرریاں برداشت نہیں کرینگے،تقی اخوانزادہ

06:03 pm

سکردو( وزیر مظفر )پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے قائم مقام صدر شاہ ناصر سیکرٹری اطلاعات تقی آخوند زادہ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے بندوں کو ویسٹ مینجمنٹ ضلع استور میں تعیناتی کے حوالے سے مبینہ طور پر شواہد سامنے آئے ہیں تحقیقاتی ادارے مبینہ طور پر دھاندلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل لائیں حقداروں کے ساتھ حق تلفی برداشت نہیں کریں گے حفیظ الرحمن حکومت کا وطیرہ رہا ہے
کہ دیکھاوئے کا ٹیسٹ انٹرویو کراکر اپنے ہی لوگوں کو نوازتے ہیں پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے میرٹ کا جنازہ نکال کر میرٹ کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں سب جانتے ہیں منظور نظر لوگوں کو نوازنے کے نت نئے حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کی راہ میں آہنی دیوار ہے لہذا حفیظ سرکار اپنی مکارانہ چال کو کہیں اور چلائیں اب ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے تمام سرکاری اداروں میں کہاں کیا ہو رہا ہے ہمارے علم میں ہیں ہماری آنکھیں باز کی طرح کھلی ہوئی ہیں دھوکہ دہی حماقت ہوگی مسلم لیگ ن ضلع دیامر میں ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے اپنے بندوں کو نوازنے کے لیے مخصوص پری بنایا گیا ہے متعلقہ محکمہ پری کوالیفکیشن کے عمل شفاف بنایا جائے مسلم لیگ ن کے فرمائش پر پری بنانے کے بجائے پیپرا قوانین کے مطابق بنائی جائے اسی طرح سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں پی ڈبلیو ڈی میں اپنے پسند کے کرپٹ آفیسرز تعینات کر کے نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ہم مذکورہ بالا اداروں کے آفیسرز کو متنبہ کرتے ہیں کہ کسی کے ذاتی ملازم بننے کے بجائے اداروں کو مضبوط اور کرپشن سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان تحریک انصاف کرپشن لاقانونیت اقربائ￿ پروری کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑے گی سرکاری اداروں سے سیاسی اثر و رسوخ ختم کر کے میرٹ بحال ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے فلاحی ریاست وزیراعظم پاکستان کا خواب ہے جس پر کام جاری ہے انشائ￿ اللہ وہ دن دور نہیں جب مملکت عزیز موجودہ مصنوعی بحرانوں سے نکل کر دنیا کے لئے رول ماڈل بنیں گے وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم دیانتداری سے دن رات ایک کرکے گزشتہ حکمرانوں نے ورثہ میں چھوڑ گئے زبوں حال معیشت کو ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان کی دیانتداری پر ہمیں ذرہ برابر شک نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیے گئے ہیں من و عن عمل کریں گے اور اپنے اہداف کو ہرصورت پا کر دم لیں گے۔

تازہ ترین خبریں