05:52 pm
رمضان بازارمیں معیاری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں،شکایت پررابطہ کیاجائے(اے سی)

رمضان بازارمیں معیاری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں،شکایت پررابطہ کیاجائے(اے سی)

05:52 pm

گلگت (اوصاف نیوز) اسسٹنٹ کمشنر /سب دویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے کہا کہ رمضان سستا بازار میں عوام کی ضروریات کی تمام اشیاء کم قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں جبکہ رمضان بازار میں معیاری اشیاء کی خریدوفروخت کی جارہی ہے کوئی بھی شکایت ہو براہ راست رابطہ کریں یہ باتیں انہوںنے بدھ کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میرکے ہمراہ
رمضان بازار دورے کے موقع پر رمضان بازار خریداری کیلئے آئے ہوئے روزہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے اس موقع پر کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گلگت نے مقامی تاجروں کی تعاون سے رمضان سستا بازار سجایاگیا ہے کوشش ہے کہ بازار سے یہاں اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رمضان کے آخر تک جاری رہے رمضان بازار میں 30سے زائد سٹال لگائے گئے ہیں جس میں چھوٹے سٹال بھی شامل ہے انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹور ،نیٹکو جنرل سٹور سمیت ،کریانہ مرچنٹس اور پراچہ والوں نے بھی سٹال لگائے ہیں جبکہ سبزی فروش یونین کی جانب سے بھی سٹال سجائے گئے ہیں انہوں نے روزہ داروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیار و محبت اور اخوت سے ایک دوسرے کے ساتھ پیش آئے تاکہ بھائی چارگی کا یہ ماحول جاری رہے انہوںنے کہا کہ ہم تاجروں کے جانب سے رمضان بازار میں کم نرخوں پر سٹال سجانے پر انکے بیحد مشکور ہیں ضلعی انتظامیہ ایسے عوام دوست اقدامات پر تاجروں کے ساتھ مثبت تعاون جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ یہ بازار صرف اور صرف اپنی مدد آپ کے تحت سجائی گئی ہے یوٹیلٹی سٹور وں میں کچھ دنوں میں اشیا ء پہن جائیں گی ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے یہاں رمضان بازار دورے کے موقع پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

تازہ ترین خبریں