05:57 pm
گلگت،سبسڈی والی اشیائے خورونوش موجودنہ ہونے پر 5یوٹیلٹی سٹورزسیل

گلگت،سبسڈی والی اشیائے خورونوش موجودنہ ہونے پر 5یوٹیلٹی سٹورزسیل

05:57 pm

گلگت(نامہ نگار خصوصی) یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان المبارک میں دی گئی سبسڈائز اشیاء خوردہ نوش کی عدم موجودگی پر 5 یوٹیلٹی سٹورز سیل کردئیے، 5 اسٹورز جن میں 2 خومر چوک میں ایک جوٹیال بس اسٹینڈ ایک وحدت کالونی میں جبکہ ایک عباس مارکیٹ میں ہیں ،یوٹیلیٹی اسٹورز میں صرف صابن اور واشنگ پاؤڈر موجود تھے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ کے حکم پر شہر کے مختلف علاقوں
سیکٹر مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ۔ یوٹیلیٹی سٹوروں پہ۔چھاپے مارے،چھاپہ مار کاروایوں کے دوران اشیاء خوردہ نوش بالخصوص رمضان المبارک کے لئے اعلان کردہ سبسڈی اشیاء خوردہ نوش کی عدم موجودگی پر 5 یوٹیلیٹی سٹوروں کو سیل کردیا۔اس موقع پر سیکٹر مجسٹریٹ سید غیب علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ۔آج دوسرا رمضان اور یوٹیلیٹی سٹوروں میں اشیاء خوردہ۔نوش کی عدم موجودگی زمہ داروں کی غفلت اور لاپراہی ہے جب تک سبسڈی اشیاء کی فراہمی یقینی نہیں۔بنایا جائے گا یوٹیلیٹی سٹور بند رہیں گے۔واضح رہے عوام کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن ر محمد شاہ رخ۔چیمہ۔نے سیکٹر مجسٹریٹس کو۔حکم دیا ہے کہ۔وہ۔شہر۔میں موجود یوٹیلیٹی سٹوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھے۔

تازہ ترین خبریں