11:01 pm
بدنیت سیکرٹریزہنزل پاورمنصوبے کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

بدنیت سیکرٹریزہنزل پاورمنصوبے کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

11:01 pm

گلگت (محمد ذاکر سے ) گلگت بلتستان کے بعض بدنیت سیکریٹریز ہنزل پاور منصوبے کے خلاف سازش کرکے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بیورو کریسی کو آخری وارننگ دیتا ہوں کہ وہ سازشوں کو بند کریں عمران نیازی نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی سمیت یوٹیلٹی سٹورز رمضان پیکچ بھی ختم کیاہے، وزیر اعظم فی الفور گلگت بلتستان کے میگا منصوبوں پر کام شروع کرانے کے احکامات جاری کریں
۔ ورنہ عوامی طاقت سے اسلام آباد کی طرف ایسا لانگ مارچ کروں گا کہ نیازی اپنا اسلام آباد دھرنا بھی بھول جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار گلگت بلتستان میں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ بعض بدنیت بیروکریسی کے لوگوں نے سازش کے تحت ہنزل پاور پراجیکٹ کا ٹینڈر بھی رکوا دیا ہے میں نے عوام کے خلاف سازش کرنے والے بدنیت لوگوں کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کیاہے سیکریٹری کشمیر افیئرز نے نوٹس لیکر فوری ہنزل پاور پراجیکٹ منصوبے کی ٹینڈر کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے عوام فکر نہ کریں ہنزل پاور پراجیکٹ کے ذریعے خطے سے بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ میرا ایجنڈا ہے رمضان کے فوراً بعد میگا منصوبے کے ٹینڈر یقینی کرایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے یوٹیلٹی سٹورز خالی ہیں عمران نیازی جواب دیں رمضان پیکچ کہاں ہے جب وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم تھی پورے ملک کے لئے 70 سے 80 ارب روپے یوٹیلٹی سٹورز کو رمضان پیکچ کے نام پر سبسڈی دے رہے تھے مگر نیا پاکستان بنانے والوں نے صرف 2 ارب کا پیکچ دیکر رمضان کو بھی مذاق بنانے کی کوشش کیاہے۔ آج گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلٹی سٹورز ایشاء خوردنوش سے خالی ہیں عوام درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے کئی ملاقاتیں ہوئی متعدد بار ملاقاتوں کے باوجود میگا منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔ فوری نوٹس لیاجائے اور گلگت بلتستان کے میگا منصوبوں پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر عوامی طاقت سے اسلام آباد کی طرف ایسا لانگ مارچ شروع کروں گا کہ عمران خان اپنا دھرنا بھی بھول جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری