06:04 pm
لیگی حکومت کے دن گنے جاچکے،کرپشن کرنیوالے جلدسلاخوں کے پیچھے ہونگے(تحریک انصاف)

لیگی حکومت کے دن گنے جاچکے،کرپشن کرنیوالے جلدسلاخوں کے پیچھے ہونگے(تحریک انصاف)

06:04 pm

گلگت (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے قائم مقام صدر شاہ ناصر سیکرٹری جنرل فتح اللہ خان سیکرٹری اطلاعات تقی آخوند زادہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہچکولے کھاتے مسلم لیگ ن اپنی اقتدار کے دن گن رہا ہے آخری اے ڈی پی ہڑپ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں مگر یہ مسلم لیگ ن کی خام خیالی ہے اس لئے حواس باختہ ہیں گلگت اور سکردو میں ایک میگاواٹ بجلی نہیں بڑھا بھڑکیں ایسے مار رہا ہے
جیسا کہ ہر جگہ دودھ کی نہریں بہہ رہی ہوں غروب اقتدار کے آخری سال میں پیپلزپارٹی کی طرح اضلاع کے جعلی اعلانات کیے جارہیں ہے تاکہ سیاسی ساکھ برقرار رہیں گلگت بلتستان کے عوام مذکورہ بالا پارٹی کی حقیقت کو خوب سمجھتے ہیں عوام اس طرح کے کسی بھی قسم کے دھوکہ میں نہ آئیں اضلاع صرف پاکستان تحریک انصاف ہی بنائے گا یہ مسلم لیگ ن کی بس کی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ خطہ کے ساتھ اتنے مخلص ہوتے تو سی پیک میں اپنا حصہ لینا چاہیے تھا اس وقت آواز اٹھانا تو درکنار جی بی کے حصے کی باتیں کرنے والے لوگوں کو رائ￿ اور سی آئی اے کے ایجنٹ قرار دیتا رہا ہے عوامی مسائل کی باتیں مسلم لیگ ن کے منہ سے اچھی نہیں لگتی انہوں نے گلگت بلتستان میں ہر سرکاری ادارے جن میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی سر فہرست ہے سیاسی بنیادوں پر کرپٹ آفیسرز کو تقرر کر کے کرپشن کے وہ ریکارڈ قائم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی سرکاری خزانے کو لوٹنے والے کسی بھی قسم کے رعایت نہیں ملنی چاہئے وزیر اعلی سمیت مسلم لیگ ن کے بعض وزرائ￿ فرنٹ مین کے ذریعہ اربوں کمائے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے میرٹ کا شوشہ چھوڑا گیا حفیظ الرحمن کے ساتھ مل کر کرپشن کرنے والے لوگ بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے اینٹی کرپشن یونٹ وزیر اعلی کے ہوتے ہوئے کھبی بھی صاف شفاف تحقیقات نہیں کریں گے چونکہ مذکورہ یونٹ صوبائی حکومت کے ماتحت ہے لہٰذا مسلم لیگ ن کی حکومت کھبی نہیں چاہے گا کہ صاف شفاف تحقیقات ہو پاکستان تحریک انصاف کرپشن لاقانونیت اقربائ￿ پروری کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک خطہئ￿ سے مذکورہ بالا لعنت ختم نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبریں