06:07 pm
جاگیربسین،ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن میں رات بھردھماکے،بجلی کی سپلائی معطل

جاگیربسین،ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن میں رات بھردھماکے،بجلی کی سپلائی معطل

06:07 pm

گلگت (خبر نگار خصوصی) جاگیر بسین میںمحکمہ برقیات کی جانب سے بچھائی گئی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں میں رات بھر دھماکے، بجلی سپلائی کا نظام بھی معطل رہا، شہریوں کو افطار اور سحر کے اوقات میں سخت دشواری کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق جاگیر بسین آر سی سی برج سے غازی ہائوس تک میں روڑ کی دونوں جانب بچھائی گئی بجلی کی غیر قانونی ہائی وولٹیج کی تاروں میں گزشتہ رات بھر دھماکے ہوتے رہے
شدید ترین بارش اور تیز آندھی کے باعث مذکورہ بجلی کی تاروں میں خطرناک قسم کے دھماکے روز کے معمول بن گئے ۔جاگیر بسین کے لوگوں نے بتایا کہ مین روڑ کی ایک جانب ہائی وولٹیج کی تاریں پہلے سے ہی لگی تھی اور محکمہ برقیات کے ذمہ داروں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایک آفیسر کے ذاتی کاروباری کمپنی کے لئے سپیشل لائن دینے کے لئے روڑ کی دوسری جانب بھی ہائی وولٹیج کی تاریں لگادی ہیں جس کے باعث آر سی سی برج سے غازی ہائوس تک آئے روز بجلی کی تاروں میں خطرناک نوعیت کے دھماکے ہوتے ہیں۔ لوگوں نے سیکریٹری برقیات سے مطالبہ کیاہے کہ جاگیر بسین اور نپورہ بسین میں پرائیویٹ گھروں میں سپیشل بجلی کے جتنے ٹرانسفارمرز لگے ہیں فوری طورپر ہٹایا جائے بصورت دیگر عوام شاہراہ غذر بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔