06:10 pm
غذرکاسب سے بڑے گائوں شیرقلعہ کی سڑکیں تباہ،عوام کومشکلات کاسامنا

غذرکاسب سے بڑے گائوں شیرقلعہ کی سڑکیں تباہ،عوام کومشکلات کاسامنا

06:10 pm

غذر(عابد شیر)غذرکا سب سے بڑا گائوں شیر قلعہ کے عوام کو اس دور جدید میں بھی آمد ورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا شیر قلعہ آرسی سی اٹھ سال گزرنے کے باوجود بھی یہ اہم منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا وزیراعلی کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد اب اس پل کی تعمیر میں کچھ تیزی آئی ہے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے دورہ غذر کے موقع پر اس پل کی تعمیر مکمل کرنے کا ٹارگٹ جون کا مہینہ دیا ہے
جس پر تعمیراتی کمپنی اور محکمہ تعمیرات اس پل کی تعمیر جون سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیںجبکہ دوسری طرف ایل جی اینڈ ار ڈی کی طرف سے بنائے گئے رابط سڑکیں بھی خستہ حال سڑکیں بھی عوام کے لئے عزاب بن گئی ہے آبادی کے لحاظ سے غذر کا سب سے بڑا گاوں شیر قلعہ کے عوام پل کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اب عوام وزیر اعلی گلگت بلتستان کی طرف سے پل کی تعمیر میں سستی پرنوٹس لینے پرعوام پرامیدہیں کہ جون تک اس پل کی تعمیر کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا دوسری طرف اتنی بڑی آبادی میں مختلف جہگوں پر محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی نے سڑکیں تو تعمیر کی ہے مگر مرمت گزشتہ دس سالوں سے نہیں ہوئی ہے سالانہ اس محکمہ کو کروڑوں روپے ملتے ہیں مگر وہ بھی کدھر خرچ ہوتے ہیں عوام کو کچھ پتہ نہیں چلتا اس حوالے سے بھی حکومت فوری کارروائی عمل میں لایا جائے کہ ایل جی اینڈ آر ڈی کو ملنے والا ترقیاتی بجٹ ٹھیک طریقے سے خرچ ہوتا ہے یہاں نہیں یہ باتیں گائوں شیر قلعہ کے عمائدین گل نادر ،علی دار ،شاہد علی اور قربان نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا ہم شکر گزار ہیں کہ ان کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد شیر قلعہ آر سی سی پل کی تعمیر میں تیزی آگئی ہے جبکہ پل کا دوسر ی سائڈ پر مین شاہراہ تک فلنگ کا کام میں سستی کی جارہی ہے جس باعث اس پل کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ ہے تعمیراتی کمپنی جہاں پل کی تعمیر کا کام میں تیزی لائی ہے وہاں پل سے مین شاہراہ تک سڑک کی تعمیر کے کام میں بھی تیزی لایا تاکہ عوام کا اس پل پر سے آمد ورفت شروع ہوسکے اگر اس پل کی تعمیر ہوتو شیر قلعہ کی ہزاروں آبادی کو فائد ہ ہوسکتا ہے ۔