06:12 pm
جی بی پی ڈبلیوڈی میں ٹھیکوں کی لوٹ سیل،ادارہ آخری سانسیں لے رہاہے،حاجی بلال

جی بی پی ڈبلیوڈی میں ٹھیکوں کی لوٹ سیل،ادارہ آخری سانسیں لے رہاہے،حاجی بلال

06:12 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل حاجی محمد بلال نے اپنے ایک بیان میں جی بی پی ڈبلیو ڈی کی حالت زار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیپارٹمنٹ آخری سانسیں لے رہا ہے.کرپشن اس کی رگ و پے میں سرائت کر چکا ہے. ٹھیکوں کی لوٹ سیل لگی ہوء ہے, پیپرا رولز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور کوء پرسان حال نہیں یے. انھوں نے کیا کہ آئے روز نت نئی وارداتیں منظر عام پر آتی ہیں
. سسٹم مکمل طور پر پٹڑی سے اتر چکا ہے..انھوں نے کہا کہ مختلف ایکسئن صاحبان کی جانب سے نت نئی اور من پسند شرائط کے نفاذ ذرئعے ٹینڈرز بیچے جاتے ہیں, حکومت اور نیب حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں. ہلدی برج, سلطانآباد برج, اور حال ہی میں ہنزہ بی اینڑ آر ڈویڑن کی جانب سے متواتر ٹینڈر رولز کی خلاف ورزیوّں کے ذریعے من پسند افراد کو راتوں رات ٹھیکے نوازنے کا سلسلہ زوروں پر ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں یے. ایکسئینوں نے ورکس ڈیپارٹمنٹ کو اپنی ذاتی جاگیر بنا رکھی ہے جو ہر بار من پسند اور نئی شرائط کو اپنا معمول بنا کے بیٹھے ہیں.ڈویلپمنٹ پراجیکٹس انتہائی سست روی کا شکار ہیں. کئء ایسی سکیمیں قاطل ذکر ہیں جو آج تک دوگنی مالیت پر بھی مکمل نہ ہوسکی ہیں. جبکہ دوسری طرف سے مینٹی نینس اور مشینریز کی سپلائی کے نام پر اربوں روپے کا بجٹ برباد ہورہا ہے.کھرے اور کھوٹے میں تمیز نہیں. غیر شفاف ٹینڈرز کے ذریعے اہل اور پیشہ ور کنٹریکٹرز کی جگہ کرپٹ اور غیر معیاری کام کرنے والے مٹھی بھر ٹھیکیداروں کی اجارہ داری قائم کی گئی ہے جو اس ڈیپارٹمنٹ کو گدھ کی طرح نوچ رہے ییں. آخر کرپشن اور بد عنوانی کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہیگا. آئے روز کوئی نہ کوئی کرپشن کی نئی کہانی اخبارات کی زینت بنتی جا رہی ہے . حکام کو چاہئے کہ ہوش کے ناخن لے اور اس ڈیپارٹمنٹ کو ڈوبنے سے بچائے. انھوں نے کہا کہ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں فوری اور جنگی بنیادوں پر اصلاححات کی ضرورت ہے. ورنہ یہ بہت جلد ڈوب جائے گا. انھوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے تمام حقائق کو منظر عام پر لائیں گے۔

تازہ ترین خبریں